1. وزیر اعظم کے دفتر کا سینٹرل پبلک انفارمیشن آفیسر (سی پی آئی او) صرف انھیں اطلاعات کی فراہمی کا پابند ہے جو اس دفتر سے متعلق یا اس کے کام کاج سے متعلق یا اس کے زیر اختیار ہوں، جیسا کہ حکومت ہند (کام کاج کی تخصیص) قواعد 1961 میں متذکرہ ہے۔ Government of India (Allocation of Business) Rules, 1961.
2. مرکزی حکومت کی وزارتوں/محکموں سے متعلق امور
a) آر ٹی آئی ایکٹ 2005 میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی فرد کے ذریعہ ما نگی گئی کو ئی بھی اطلاع کسی دوسرے سرکاری حاکم کے تحت ہے یا ہو سکتی ہے اور ایسی درخواستیں دوسرے سرکاری حاکم کو منتقل کر دی جا تی ہیں ۔ لہٰذا مشورہ دیا جا تا ہے کہ درخواستیں جن کا تعلق وزارتوں یا محکموں کے مخصوص موضوعات سے ہوں ، انہیں براہ راست متعلقہ وزارتوں/محکموں کے پبلک انفا رمیشن آفیسروں کو منتقل کر دیا جا نا چا ہئے تاکہ ان کی گذارشات بر وقت زیر توجہ لا ئی جا سکیں۔مرکزی حکومت کی وزارتوں/محکموں کے تحت کام کی تخصیص کے بارے میں کسی طرح کا شبہ ہو نے پر درخواست گذار حکومت ہند (کام کا ج کی تخصیص) قواعد 1961 سے رجوع کر سکتے ہیں۔
b) تاہم ایسی درخواستیں جن میں کثیر پہلو ئی عوامی حکام (مثال کے طور پر ایک سے زیادہ وزارتوں/محکموں کا تعلق ہو) کے سلسلے میں مانگی گئی اطلاعات کی درخواستیں کسی دوسرے سرکاری افسر کو منتقل نہیں کی جائیں گی اور ایسےمعاملات میں آرٹی آئی درخواست دہندگان کی درخواست مسترد کر دی جا ئے گی ۔)
3. ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے متعلق معاملات میں اگر اطلاعات کا تعلق ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کا م کاج سے ہے، درخواست دہندگان کو مشورہ دیا جا تا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں متعلقہ ریا ستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے متعلقہ سرکا ری افسروں کے پتہ پر ہی ارسال کریں۔
4. مرکزی حکومت کی وزارتوں یا محکموں یا سرکاری حکام سے ریاستی حکومتوں کے سلسلے میں اطلاعات حاصل کر نے کے لئے درخواست دہندگان حکومت ہند کی ویب ڈائرکٹری کے مطابق متعلقہ ویب سائٹس سے رجوع کر سکتے ہیں۔
5. سی پی آئی او ایسی کو ئی اطلاع فراہم نہیں کر سکتا جو وزیر اعظم کے دفتر کے ریکارڈ کا حصہ نہ ہو۔ سی پی آئی او ایسی کو ئی اطلاع بھی فراہم نہیں کر سکتا جو درکار ہو:
(اے)کسی طرح کا مطلب اخذ کر نے کے سلسلے میں
(بی) اپنے طور پر فرض کر لینے کےسلسلے میں
(سی) اطلاعات کا مطلب اخذ کر نے کےسلسلے میں
(ڈی) درخواست دہندہ کے ذریعہ اٹھا ئے گئے مسئلے کا حل نکا لنے کے سلسلے میں
(ای)دیگر سرکاری حاکم کے تحت اطلاعات حاصل کر نے کے سلسلے میں یا
(ایف)مصنوعی سوالات کے جوابات فراہم کرانے کے سلسلے میں
6. وزیر اعظم کے دفتر سے متعلق تمام تر تفصیلات اور مضمراتی عوامی دلچسپی کے امور پی ایم او کے ویب سائٹ پر ‘‘ اطلاعات حاصل کر نے کا حق’’ کے سر نا مے اور دیگر مدوں کے تحت دستیاب کرا ئے جا تے ہیں۔ درخواست دہندگان کو مشورہ دیا جا تا ہے کہ وہ دستیابی اطلاعات تک رسائی حاصل کر نے کے لئے ویب سائٹ سے رجوع کریں تاکہ اس مقصد کے لئے انہیں آر ٹی آئی درخواستیں داخل کر نے کی ضرورت نہ ہو۔
7. اپنی شکایات کی عرضیوں کی کیفیت جا ننے کے لئے درخواست دہندگان کے لئے مشورے