نئی دہلی، 10 نومبر 2017، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے پینے کے پانی کے قومی دیہی پروگرام(این آر ڈی ڈبلیو ٹی) کو جاری رکھنے اور اسے دوبارہ ترتیب دینے کو منظوری دے دی ہے تاکہ اسکیموں کی پائیداری پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ اسے نتائج پر مبنی ، مسابقتی بنایا جاسکے اور جس سے دیہی آبادی کو پانی کے اچھے معیار کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
چودھویں فائنانس کمیشن (ایف ایف سی) مدت 18-2017 تا 20-2019 سے متعلق پروگرام کے لئے 23050 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ ا س پروگرام کے تحت ملک بھر میں تمام دیہی آبادی کا احاطہ کیا جائے گا۔ پروگرام کی ترتیب نو سے یہ پروگرام لچکدار ، نتیجہ رخی اور مسابقی ہوجائے گا اور اس کے نتیجے میں وزارت پائپ کے ذریعہ پانی کی پائیدار سپلائی کےمقصد کو حاصل کرسکے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ن ا ۔ ج۔
U- 5647