Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے دوسرے قومی عدلیہ تنخواہ کمیشن کی تقرری کی منظوری دی


  نئی دہلی؍09نومبر2017،وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ملک میں ذیلی عدلیہ کے لئے دوسرا قومی عدلیہ تنخواہ کمیشن مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

 کمیشن کے سربراہ بھارت کی سپریم کورٹ کے سابق جج، جسٹس (ریٹائرڈ) جے پے وینکٹا راما ریڈی ہوں گے، جبکہ کیرالہ ہائی کورٹ کے سابق جج جناب آر بسنت کمیشن کے ممبر ہوں گے۔

کمیشن ریاستی حکومتوں کو اپنی سفارشات 18 مہینے کے اندر پیش کردے گا۔

یہ کمیشن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں عدلیہ کے عہدیداروں کے لئے موجودہ مشاہروں اور سروس کے حالات کا جانچ کرے گا۔کمیشن کا مقصد ایسے اصول مرتب کرنا ہے جو ملک میں ذیلی عدلیہ سے تعلق رکھنے والے عدالتی عہدیداروں کے تنخواہ کے ڈھانچے اور دیگر بھتوں کو منضبط کرسکیں۔یہ کام کرنے کے طریقوں اور کام کے ماحول کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے بھتے اور دیگر فوائد ، جو عدالتی عہدیداروں کے تنخواہ کے علاوہ دستیاب ہیں، کی جانچ کرے گا اور انہیں معقول بنانے کی تجاویز پیش کرے گا۔

کمیشن خود اپنے طریقہ کار تیار کرے گا اور اس کام کو پورا کرنے کے لئے ضروری حکمت عملی مرتب کرے گا۔کمیشن کا مقصد پورے ملک میں عدلیہ کے عہدیداروں کے لئے تنخواہوں کے اسکیل اور سروس کے حالات کو یکساں بنانا ہے۔

کمیشن کی سفارشات عدالتی انتظامیہ کی صلاحیت کو فروغ دینے اور ملک میں عدلیہ کے سائز کو زیادہ سے زیادہ توسیع دینے میں مدد  دیں گی۔

  

  م ن۔و ا۔ن ع

(10-11-17)

U: 5642