Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کی 17 سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی فیفا عالمی کپ میں شرکت کرنے والی ہندوستانی ٹیم سے ملاقات

وزیر اعظم کی 17 سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی فیفا عالمی کپ میں شرکت کرنے والی ہندوستانی ٹیم سے ملاقات

وزیر اعظم کی 17 سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی فیفا عالمی کپ میں شرکت کرنے والی ہندوستانی ٹیم سے ملاقات

نئی دہلی؍09نومبر2017،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج حال ہی میں ختم ہوئے 17 سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے فیفا عالمی کپ میں شرکت کرنے والی ہندوستانی ٹیم کے ساتھ ملاقات کی۔

وزیر اعظم کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران کھلاڑیوں نے فیفا عالمی کپ کے دوران حاصل ہونے والےاپنے تجربے کے علاوہ میدان میں اور میدان سے باہر ملنے والی اپنی پہچان کے بارے میں گفتگوکی۔

وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وہ ٹورنامنٹ کے نتیجے سے ہرگز مایوس نہ ہوں، بلکہ وہ اسے سیکھنے کا ایک موقع سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ کھیلنا ہی کامیابی کا پہلا قدم ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان فٹ بال میں بہت کچھ حاصل کرسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کود شخصیت کی تعمیر، اعتماد بحال کرنے اور فرد کی مجموعی ترقی کے لئے مدد گار ثابت ہوتاہے۔

اس موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب راجیہ وردھن سنگھ راٹھور موجود تھے۔

م ن۔م ع ۔ن ع

(10-11-17)

U: 5631