Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے بروڈہ میں ترقیاتی پہل کا اجراء کیا


 نئی دہلی۔22  اکتوبر      وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک عوامی میٹنگ میں بروڈوہ سٹی کمانڈ کنٹرول سینٹر ؛ وگھوڈیا ریجنل واٹر سپلائی اسکیم  اور بینک آف بروڈہ کے ہیڈ آفس  کی عمارت کو قوم کے نام وقف کیا ۔

وزیر اعظم نے پردھان منتری آواس یوجنا (دیہی و شہری) کے تحت مستفیدین کو  گھروں کی کنجیاں سونپیں ۔ انہوں ایک مربوط ٹرانسپورٹ مرکز ، ریجنل واٹر سپلائی اسکیم ، ہاؤسنگ پروجیکٹس اور ایک فلائی اوور سمیت متعدد بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ انہوں نے مندرا-دہلی پٹرولیم پائپ لائن کی صلاحیت کو وسعت دینےاور بروڈہ میں ایچ پی سی ایل کے گرین فیلڈ مارکیٹنگ کا سنگ بنیادرکھا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کا پیمانہ جس کا آج بروڈوہ میں اجراء کیا جارہا ، بے مثال ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت  لوگوں کی خوشحالی کے لیے وسائل کے استعمال اور ترقی کے بارے میں اپنی  ترجیحات سے بخوبی واقف ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اپنے بچپن میں گھوگھا سے دہیج تک فیری سروس کے بارے میں سنا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اب ہمہ جہت ترقی پر توجہ دی رہی ہے اور فیری سروس آج سے شروع ہوگئی ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی 31 اکتوبر کو سردار پٹیل کی جینتی پر ‘‘اتحاد کے لیے دوڑ’’ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے لوگوں سے اس میں پرجوش انداز میں شرکت کرنے کی اپیل کی ۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن ۔ رض۔ م ج۔ ت ح0)

 U-5279