Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے کرو-9 خلابازوں کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی نژاد خلاباز سنیتا ولیمز سمیت کرو-9 خلابازوں کو بحفاظت زمین پر واپس آنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔  جناب مودی نے کرو-9 خلابازوں کی ہمت ، عزم اور خلائی تحقیق میں تعاون کی تعریف کی ۔

جناب مودی نے کہا کہ خلائی تحقیق انسانی صلاحیتوں کی حدود کو آگے بڑھانے ، خواب دیکھنے کی ہمت اور ان خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے حوصلے کے بارے میں ہے ۔  سنیتا ولیمز ، جو ایک پیش رو  اورمثالی شخصیت  ہیں ، نے اپنے پورے کیریئر میں اس جذبے کی مثال پیش کی ہے ۔

ایکس پر ایک پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ؛

“خوش آمدید ، #کرو-9!  زمین نے آپ کی کمی محسوس کی ۔

ان کی آزمائش، ہمت ، حوصلے اور لامحدود انسانی جذبے کی آشکاررہی ہے ۔  سنیتا ولیمز اور #کرو-9 خلابازوں نے ایک بار پھر ہمیں دکھایا ہے کہ استقامت کے حقیقی معنی کیا ہیں ۔ایک بڑی نامعلوم شئے کے سامنے ان کا غیر متزلزل عزم ہمیشہ لاکھوں لوگوں کو متاثر کرے گا ۔

خلائی تحقیق انسانی صلاحیتوں کی حدود کو آگے بڑھانے ، خواب دیکھنے کی ہمت پیداکرنے اور ان خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے حوصلے سے تعلق رکھتی ہے۔  سنیتا ولیمز ، جو ایک پیش رو اور مثالی شخصیت ہیں ، نے اپنے پورے کیریئر میں اس جذبے کانمونہ پیش کیا ہے ۔

ہمیں ان تمام لوگوں پر ناقابل یقین حد تک فخر ہے جنہوں نے ان کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کی ۔  انہوں نے دکھایا ہے کہ جب درستگی جذبے سے ملتی ہے اور ٹیکنالوجی استقامت سے ملتی ہے تو کیا ہوتا ہے ۔

@Astro_Suni

@NASA

*********************

 

UR-8489

(ش ح۔ع  و۔ش ہ ب)