Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے سبھی کو ہولی  کی  مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سبھی کو ہولی کی  مبارکباد دی۔ جناب مودی نے کہا کہ خدا کرے کہ یہ تہوار سبھی کی زندگیاں نئے    جوش و خروش اور توانائی سے بھردے اور اہل وطن کے درمیان یکجہتی کے رنگ کو بھی گہرا کرے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’آپ سبھی کو ہولی کی ڈھیروں مبارکباد! مسرت و شادمانی سے معمور یہ تہوار سبھی کی زندگی میں نیا جوش و خروش اور توانائی لے کر آئے اور اہل وطن کی یکجہتی کے رنگ کو مزید گہرا کرے، یہ تمنا ہے۔ ‘‘

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:8273