Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

میں سومناتھ مندر میں پوجا ارچنا کرنےپرخود کو خوش قسمت محسوس کرتا ہوں، میں نے ہر بھارتی  کی خوشحالی اور اچھی صحت کی پرارتھنا کی،یہ مندر ہماری ثقافت کے لازوال ورثے اور جرأت کی نشانی ہے:وزیر اعظم

میں سومناتھ مندر میں پوجا ارچنا کرنےپرخود کو خوش قسمت محسوس کرتا ہوں، میں نے ہر بھارتی  کی خوشحالی اور اچھی صحت کی پرارتھنا کی،یہ مندر ہماری ثقافت کے لازوال ورثے اور جرأت کی نشانی ہے:وزیر اعظم


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پریاگ راج میں مہا کمبھ کے اختتام کے بعد آج گجرات میں سومناتھ مندر کا دورہ کیا۔

ایکس پر الگ الگ پوسٹس میں، انہوں نے لکھا:

’’میں نے فیصلہ کیا تھا کہ پریاگ راج میں مہا کمبھ کے بعد، میں سومناتھ جاؤں گا، جو 12 جیوترلنگوں میں پہلا ہے۔

میں سومناتھ مندر میں پوجا ارچنا کرنےپرخود کو خوش قسمت محسوس کرتا ہوں، میں نے ہر بھارتی  کی خوشحالی اور اچھی صحت کی پرارتھنا کی،یہ مندر ہماری ثقافت کے لازوال ورثے اور جرأت کی نشانی ہے۔ ‘‘

’’پریاگ راج میں اتحاد کا مہا کمبھ کروڑوں ہم وطنوں کی کوششوں سے مکمل ہوا۔ ایک عقیدت مند کے طور پر، میں نے خود سے عہد کیا تھا کہ مہا کمبھ کے بعد، میں بارہ جیوترلنگوں میں سے پہلے جیوترلنگ شری سومناتھ کی پوجا ارچنا کروں گا۔

آج سومناتھ دادا کے آشیرواد سے وہ عہد پورا ہوا ہے۔ تمام ہم وطنوں کی طرف سے، میں  نےاتحاد کے اس مہاکمبھ کی کامیاب تکمیل کو شری سومناتھ بھگوان کے قدموں میں وقف کرتا ہوں۔ اس دوران میں نے ملک کے ہر شہری کی صحت اور خوشحالی کی بھی خواہش کی۔

 

***********

ش ح – ض ر– م ش

U. No.7744