Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے این ایکس ٹی کانکلیو  میں معزز شخصیات سے ملاقات اور  بات چیت کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں این ایکس ٹی  کانکلیو میں مختلف معززین سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ معززین کی فہرست میں جناب  کارلوس مونٹیس، پروفیسر جوناتھن فلیمنگ، ڈاکٹر این لیبرٹ، پروفیسر ویسلن پوپووسکی، ڈاکٹر برائن گرین، جناب  ایلک راس، جناب  اولیگ آرٹیمیف اور جناب  مائیک ماسیمینو شامل ہیں۔

ایکس  پر الگ الگ پوسٹس میں، انہوں  نے لکھا:

‘‘آج این ایکس ٹی  کانکلیو میں جناب  کارلوس مونٹیس کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے سماجی اختراعات کو آگے بڑھانے میں بھرپور تعاون کیا ہے۔ وہ ڈیجیٹل ٹکنالوجی، فن ٹیک اور بہت سے اقدامات  میں ہندوستان کی ترقی کی تعریف کرتے رہے ہیں۔’’

پروفیسر جوناتھن فلیمنگ سے ملاقات کی، جو ایم آئی ٹی سلوان اسکول آف مینجمنٹ سے وابستہ ہیں۔ لائف سائنسز میں ان کا کام، سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں، مثالی ہے۔ اس شعبے میں آنے والے ٹیلنٹ اور اختراعات کی رہنمائی کرنے کا ان کا جذبہ بھی اتنا ہی متاثر کن ہے۔’’

ڈاکٹر این لیبرٹ سے مل کر خوشی ہوئی۔ پارکنسنز کی بیماری کے علاج میں ان  کا کام قابل تعریف ہے اور آنے والے وقتوں میں بہت سے لوگوں کے لیے بہتر معیار زندگی کو یقینی بنائے گا۔

‘‘پروفیسر ویسلن پوپووسکی سے مل کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں بین الاقوامی تعلقات اور جغرافیائی سیاست کی سمجھ کو گہرا کرنے میں قابل تعریف کام کیا ہے۔

‘‘ڈاکٹر برائن گرین سے مل کر خوشی ہوئی، جو ایک سرکردہ ماہر تعلیم ہیں جو فزکس اور ریاضی کی طرف شدید جذبہ رکھتے ہیں۔ ان کے کاموں کی بڑے پیمانے پر تعریف کی جاتی ہے اور آنے والے وقتوں میں یہ علمی گفتگو کو شکل دیں گے۔ @bgreene’’

آج جناب  ایلیک راس سے مل کر خوشی ہوئی۔ انہوں  نے جدت طرازی اور سیکھنے سے متعلق پہلوؤں پر زور دیتے ہوئے ایک شاندار مفکر اور مصنف کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے۔

‘‘روس سے تعلق رکھنے والے ایک معروف خلاباز جناب  اولیگ آرٹیمیف سے مل کر خوشی ہوئی۔ وہ کچھ اہم ترین مہمات میں سب سے آگے رہے ہے۔ ان  کے کارنامے بہت سے نوجوانوں کو سائنس اور خلائی دنیا میں چمکنے کی ترغیب دیں گے۔ @OlegMKS’’

‘‘معزز خلاباز، جناب  مائیک میسیمینو سے مل کر خوشی ہوئی۔ خلاء کے تئیں ان کا جذبہ اور نوجوانوں میں اسے مقبول بنانا بھی بڑے پیمانے پر جانا جاتا ہے۔ یہ بھی قابل تعریف ہے کہ وہ کس طرح سیکھنے اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ @Astro_Mike’’

************

ش ح۔ ام ۔ ج ا

 (U:7709)