Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم اور فرانس کے صدر نے مزارگس وار سیمٹری کا دورہ کیا

وزیر اعظم اور فرانس کے صدر نے مزارگس وار سیمٹری کا دورہ کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور صدر ایمانوئل میکرون نے آج صبح مارسے میں مزارگس  وار سیمٹری کا دورہ کیا اور پہلی اور دوسری عالمی جنگ کے دوران جان گنوانے والے ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔  دونوں رہنماؤں نے شہید ہونے والوں کی قربانیوں کے اعزاز میں گلہائے عقیدت پیش کیے ۔

مزارگس وار سیمٹری یوروپ میں امن کے لیے لڑنے والے ہندوستانی فوجیوں کی بہادری اور قربانی کی تاریخ کی یادگارہے۔  ان کی کہانی بہت سے لوگوں کو متاثر کرتی رہتی ہے۔  یہ سیمٹری لوگوں کے درمیان عوامی روابط کی یاد دلاتی ہے، جن سے ہندوستان اور فرانس کے تعلقات کو فروغ ملتا رہا ہے ۔

********

ش ح۔م ش ع۔ن ع

U-6509