Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے فرانس کے صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی


دونوں لیڈروں کے درمیان ذاتی تعلقات کی عکاسی کرتے ہوئے ایک خاص انداز میں ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور صدر ایمانوئل میخوں نے کل فرانسیسی صدرکے طیارے میں پیرس سے مارسیل کے لیے ایک ساتھ پرواز کی ۔  دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں اور اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی ۔  اس کے بعد مارسیل پہنچنے کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی ۔  دونوں لیڈروں نے بھارت-فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ،جو گزشتہ 25 سالوں میں مسلسل کثیر جہتی تعلقات میں تبدیل ہوگیا ہے ۔

بات چیت کے دوران بھارت-فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ۔  دونوں رہنماؤں نے دفاع ، سول نیوکلیئر توانائی اور خلا جیسے اسٹریٹجک شعبوں میں باہمی تعاون کا جائزہ لیا ۔  انہوں نے ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کے طور طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔  شراکت داری کا یہ شعبہ حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی اے آئی ایکشن سمٹ اور 2026 میں آنے والے بھارت-فرانس اختراع کے سال کے پس منظر میں زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔  قائدین نے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے پر بھی زور دیا اور اس سلسلے میں 14 ویں بھارت-فرانس سی ای اوز فورم کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا ۔

وزیر اعظم مودی اور صدر میخوں نے صحت ، ثقافت ، سیاحت ، تعلیم اور عوام سے عوام کے تعلقات کے شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ۔  انہوں نے بھارت-بحرالکاہل اور عالمی فورموں اور اقدامات میں باہمی روابط کو مزید وسعت دینے کا عہد کیا ۔

بات چیت کے بعد بھارت-فرانس تعلقات کے لیے آگے کی راہ کا خاکہ پیش کرنے والا ایک مشترکہ بیان منظور کیا گیا ۔  ٹیکنالوجی اور اختراع ، سول نیوکلیئر توانائی ، سہ رخی تعاون ، ماحولیات ، ثقافت اور عوام سے عوام کے تعلقات کے شعبوں میں دس نتائج کو بھی حتمی شکل دی گئی (فہرست منسلک ہے)۔

صدر میخوں نے مارسیل کے قریب ساحلی قصبے کیسس میں وزیر اعظم کے اعزاز میں عشائیے کی میزبانی کی ۔  وزیر اعظم نے صدر میخوں کو بھارت آنے کی دعوت دی ۔

نتائج کی فہرست: وزیر اعظم کا دورہ فرانس (12-10 فروری 2025)

نمبر شمار

مفاہمت نامے/معاہدے/ترمیمات

شعبے

1۔

مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق بھارت اور فرانس کا اعلانیہ

ٹیکنالوجی اور اختراع، سائنس اور ٹیکنالوجی

2۔

بھارت-فرانس اختراع کا سال 2026 کے لیے لوگو کا اجراء

ٹیکنالوجی اور اختراع، سائنس اور ٹیکنالوجی

3۔

محکمہ برائے سائنس اورٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی)، حکومت ہند انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل ریسرچ اینڈ انفارمیشن اینڈ آٹومیٹک (آئی این آر آئی اے)، فرانس کے درمیان ڈیجیٹل سائنسز کے لیے بھارت-فرانسیسی مرکز قائم کرنے کے لیے رضامندی نامہ

ٹیکنالوجی اور اختراع، سائنس اور ٹیکنالوجی

4۔

فرانسیسی اسٹارٹ اپ انکیوبیٹر اسٹیشن ایف میں 10 ہندوستانی اسٹارٹ اپس کی میزبانی کیلئے معاہدہ

ٹیکنالوجی اور اختراع، سائنس اور ٹیکنالوجی

5۔

اعلیٰ ماڈیولر ری ایکٹرز اور چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹرز پر شراکت داری کے قیام کے ارادے کا اعلان

سول نیوکلیئر انرجی

6۔

ایٹمی توانائی کے محکمے(ڈے اے ای)، بھارت اورفرانس کی توانائی اور توانائی کے متبادل کمیشن(سی اے ای)،فرانس کے درمیان گلوبل سینٹر فار نیوکلیئر انرجی پارٹنرشپ (جی سی این ای پی) کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں مفاہمت نامے کی تجدید

سول نیوکلیئر انرجی

7۔

جی سی این ای پی انڈیا اور انسٹی ٹیوٹ فار نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی این ایس ٹی این) فرانس کے درمیان تعاون سے متعلق ہندوستان کے ڈی اے ای اور فرانس کے سی ای اے کے درمیان معاہدے کا نفاذ

سول نیوکلیئر انرجی

8۔

سہ رخی ترقیاتی تعاون پر ارادے کا مشترکہ اعلان

بھارت-بحر الکاہل/ پائیدار ترقی

9۔

مارسیل میں ہندوستان کے قونصل خانے کا مشترکہ افتتاح

ثقافت/عوام سے عوام کے رابطے

10۔

فرانس کی وزارت برائے ماحولیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع، جنگلات، سمندری امور اور ماہی پروری اور بھارت کی وزارت ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے درمیان ماحولیات کےشعبے میں باہمی تعاون کےلیے رضامندی کا اعلان۔

ماحولیات

*********************

(ش ح۔ م ع۔ش ہ ب)

UR-6502