Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے رام جنم بھومی مندر کے  سرکردہ  پجاری مہنت ستیندر داس جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج رام جنم بھومی مندر کے سرکردہ پجاری مہنت ستیندر داس جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔  جناب مودی نے مہنت کو مذہبی رسومات اور صحیفوں کے ماہر کے طور پر سراہا ، جنہوں نے اپنی پوری زندگی بھگوان شری رام کی خدمت کے لیے وقف کر دی ۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا:

’رام جنم بھومی مندر کے اہم پجاری مہنت ستیندر داس جی کے دیہانت سے انتہائی دُکھ ہوا ہے۔ مذہبی رسومات اور شاستروں کے ماہر مہنت جی کی ساری زندگی بھگوان شری رام کی سیوا میں سمپرت تھی۔ دیش کے آدھیاتمک اور سماجی جیون میں ان کے انمول یوگدان کو ہمیشہ عقیدت کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔ بھگوان سے پرارتھنا ہے کہ اس دکھ کی گھڑی میں ان کے پریوار اور پیروکاروں کو صبر عطا کرے۔ اوم شانتی!‘

 

6491U. No:

ش ح۔ا ع خ  ۔ ص ج