Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے یوم تاسیس پر مثالی خدمات کے  لئے وزیر اعظم نے ان کی ستائش کی


ہندوستانی کوسٹ گارڈز کے یوم تاسیس کے موقع پر، وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے ہماری وسیع ساحل کی حفاظت میں اس کی بہادری، لگن اور انتھک چوکسی کے لیے فورس کی تعریف کی۔ جناب مودی نے کہا کہ سمندری سلامتی سے لے کر آفات سے نمٹنے تک، اسمگلنگ مخالف کارروائیوں سے لے کر ماحولیاتی تحفظ تک، ہندوستانی کوسٹ گارڈ ہمارے سمندروں کا ایک مضبوط محافظ ہے، جو ہمارے پانیوں اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

‘‘آج، ان کے یوم تاسیس پر، ہم ہندوستانی کوسٹ گارڈ کی بہادری، لگن اور انتھک چوکسی کے ساتھ اپنے وسیع ساحل کی حفاظت کرنے کے لیے تعریف کرتے ہیں۔ سمندری حفاظت سے لے کر آفات سے نمٹنے تک، اسمگلنگ مخالف کارروائیوں سے لے کر ماحولیاتی تحفظ تک، ہندوستانی کوسٹ گارڈ ہمارے سمندروں کا ایک مضبوط محافظ ہے، جو ہمارے پانیوں اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔

@IndiaCoastGuard’’

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع و۔ ت ع۔

Urdu No. 5893