وزیراعظم: 2047 تک ملک کا ہدف کیا ہے؟
طالب علم: اپنے ملک کو ترقی یافتہ بنانا ہے۔
وزیراعظم : کیا آپ کو یقین ہے؟
طالب علم : جی جناب۔
وزیراعظم: 2047 کا ہدف کیوں طے کیا گیا؟
طالب علم: کیونکہ اس وقت تک ہماری موجودہ نسل تیار ہو جائے گی۔
وزیراعظم : ایک، دوسرا؟
طالب علم: آزادی کے 100 سال مکمل ہوجائیں گے۔
وزیراعظم: شاباش!
وزیراعظم: آپ عام طور پر گھر سے کتنے بجے نکلتے ہیں؟
طالب علم : 7:00 بجے
وزیراعظم: تو کیا آپ لنچ باکس اپنے ساتھ رکھتے ہیں؟
طالب علم: نہیں جناب، نہیں جناب۔
وزیر اعظم: ارے میں نہیں کھاؤں گا، بتاؤ تو سہی ۔
طالب علم: جناب کھا کر کے آئے ہیں ۔
وزیراعظم: کھا کر آگئے ، لیکرنہیں آئے ؟ اچھا آپ کو یہ لگا ہوگا کہ وزیراعظم ہی کھا لیں گے ۔
طالب علم: نہیں جناب۔
وزیراعظم: ٹھیک ہے، آج کون سا دن ہے؟
طالب علم: سر، آج نیتا جی سبھاش چندر بوس کا یوم پیدائش ہے۔
وزیراعظم: ہاں۔
وزیراعظم : وہ کہاں پیدا ہوئے تھے ؟
طالب علم: اڈیشہ۔
وزیر اعظم: اڈیشہ میں کہاں؟
طالب علم: کٹک۔
وزیر اعظم: تو آج کٹک میں بڑی تقریب ہے۔
وزیر اعظم: نیتا جی کا وہ کون سا نعرہ ہے جو آپ کے لیے باعث تحریک ہے؟
طالب علم: میں تمہیں آزادی دوں گا۔
وزیراعظم: دیکھو ہمیں آزادی مل گئی ہے، اب تو خون دینا نہیں ہے ، تو کیا دیں گے؟
طالب علم: سر پھر بھی اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کس طرح کے لیڈر تھے اور انہوں نے اپنے ملک کو اپنے اوپر کس طرح فوقیت دی ، تو اس سے ہمیں بہت حوصلہ ملتا ہے۔
وزیر اعظم: تحریک ملتی ہے لیکن کیا کیا ؟
طالب علم: جناب،ہمارے جو ایس ڈی جی کورس ہے ، ہم اس کے ذریعے یہ جانتے ہیں کہ ہم اپنے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم: اچھا ، ہندوستان میں کیا کیا ہوتا ہے… کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کے لیے کیا کیا ہوتاہے؟
طالب علم: جناب ، الیکٹرک گاڑیاں آ چکی ہیں۔
وزیر اعظم: الیکٹرک گاڑیاں، شاباش! پھر؟
طالب علم: جناب ، بسیں بھی اب الیکٹرک ہوگئی ہیں۔
وزیراعظم: الیکٹرک بس آ گئی، پھر ؟
طالب علم: جی جناب اور اب…
وزیر اعظم: کیا آپ کو معلوم ہے کہ حکومت ہند نے دہلی میں کتنی الیکٹرک بسیں فراہم کی ہیں؟
طالب علم: ہاں جناب ، بہت بسیں ہیں۔
وزیراعظم: 1200 ،اور بھی دینے والے ہیں ۔ ملک بھر میں تقریبا 10 ہزار بسیں ،مختلف شہروں میں۔
وزیر اعظم: کیا آپ کو پی ایم سوریہ گھر یوجنا کے بارے میں معلوم ہے ؟ کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کی سمت میں طرف۔ آپ سب کو بتائیں گے، کیا میں آپ کو بتاؤں؟
طالب علم: جی جناب، آرام سے ۔
وزیر اعظم: دیکھو، پی ایم سوریہ گھر یوجنا ایسی اسکیم ہےجو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف لڑائی کا حصہ ہے، اس لیے ہر گھر پر سولر پینل ہوتا ہے۔
طالب علم: جی جناب، جی جناب۔
وزیراعظم: اور سورج کی دھوپ سے گھر میں جو بجلی ملتی ہے اس سے کیا ہوگا؟ خاندان کا بجلی کا بل صفر ہو جائے گا۔ اگر آپ نے چارجر لگایا ہے اور آپ کی الیکٹرک گاڑی ہوگی، تو وہاں سے چارجنگ خود سولر پینل کے ذریعے ہوگی، اس لیے الیکٹرک گاڑی کی قیمت، پیٹرول ڈیزل کی قیمت نہیں دینی ہوگی، آلودگی نہیں ہوگی۔
طالب علم: جی جناب، جی جناب۔
وزیر اعظم: اور اگر استعمال کے بعد بجلی بچ جائے تو حکومت اسے خرید کر آپ کو پیسے دے گی۔ یعنی آپ گھر بیٹھے بجلی پیدا کر کے پیسے بھی کما سکتے ہیں۔
وزیر اعظم: جے ہند۔
طالب علم: جے ہند۔
وزیر اعظم: جے ہند۔
طالب علم: جے ہند۔
وزیر اعظم: جے ہند۔
طالب علم: جے ہند۔
****************
(ش ح ۔م ش ع ۔ت ا(
U.No 5548
Paid homage to Netaji Subhas Chandra Bose. Don’t miss the special interaction with my young friends! pic.twitter.com/M6Fg3Npp1r
— Narendra Modi (@narendramodi) January 23, 2025