Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پراکرم دیوس کے موقع پر طلباء سے بات چیت کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پراکرم دیوس کے موقع پر طلباء سے بات چیت کی


نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش کے موقع پر منائے جانے والے  پراکرم دیوس  پر ،  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں نوجوان دوستوں کے ساتھ خصوصی بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے طلباء سے دریافت کیا کہ 2047 تک قوم کا مقصد کیا ہے، جس کا ایک طالب علم نے انتہائی اعتماد کے ساتھ جواب دیا کہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک (وکست بھارت) بنانا ہے۔ وزیر اعظم کی طرف سے یہ پوچھے جانے پر کہ صرف 2047 تک ہی کیوں، ایک اور طالب علم نے جواب دیا کہ ‘‘اس وقت جب ہندوستان اپنی آزادی کا صد سالہ جشن منا رہا ہو گا ، ہماری موجودہ نسل قوم کی خدمت کے لیے تیار ہو جائے گی’’۔

اس کے بعد جناب مودی نے طلباء سے آج کی اہمیت کے بارے میں پوچھا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش ہے، جو اڈیشہ کے کٹک میں پیدا ہوئے تھے۔ جناب مودی نے کہا کہ   نیتا جی بوس کا یوم پیدائش منانے کے لیے کٹک میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے ایک اور طالبہ  سے پوچھا، نیتا جی کا کون سا قول آپ کو سب سے زیادہ ترغیب دیتا ہے، جس پر اس نے جواب دیا، ‘‘تم مجھے خون دو اور میں تمہیں  آزادی دوں گا  ’’۔ اس طالبہ نے  مزید وضاحت کی کہ نیتا جی بوس نے اپنے ملک کو سب سے زیادہ ترجیح دے کر حقیقی قیادت کا مظاہرہ کیا اور یہ لگن ہمیں بہت زیادہ متاثر کرتی ہے۔ وزیر اعظم  نے پھر پوچھا کہ آپ کو کون سے اقدامات سے ترغیب  حاصل  ہوتی ہے ، جس پر طالبہ نے جواب دیا کہ اسے ملک کے  کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے  سے تحریک حاصل کرتی ہے ، جو کہ پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کا ایک حصہ ہے۔ وزیر اعظم نے اس کے بعد لڑکی سے پوچھا کہ ہندوستان میں کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں، جس پر اس نے جواب دیا کہ الیکٹرک گاڑیاں اور بسیں متعارف کرائی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ 1,200 سے زیادہ الیکٹرک بسیں دہلی میں چل رہی ہیں اور مزید متعارف کرائی جائیں گی۔

وزیر اعظم نے طلباء کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے وزیر اعظم سوریہ گڑھ یوجنا کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت گھر کی چھت پر سولر پینل لگائے گئے ہیں، جو  شمسی توانائی  کے ذریعے بجلی پیدا کریں گے، جس سے بجلی کے بل ادا کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیدا ہونے والی بجلی کو ای گاڑیوں کو چارج کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، اس طرح روایتی  ایندھن پر ہونے والے اخراجات کو ختم کیا جا سکتا ہے اور آلودگی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ جناب مودی نے طلباء کو مزید بتایا کہ ذاتی استعمال کے بعد گھر پر پیدا ہونے والی اضافی بجلی حکومت کو فروخت کی جا سکتی ہے، جو اسے آپ سے خریدے گی اور مالی معاوضہ فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ آپ گھر بیٹھے پیدا کی ہوئی  بجلی فروخت کر کے  منافع کما سکتےہیں۔

****

ش ح۔ ض ر۔خ م

U NO:5544