Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

پراکرم دیوس پر وزیر اعظم کے تبصرے کا متن


میرے پیارے بھائی، بہنوں پراکرم دیوس کے موقع پر نیک خواہشات!

آج نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش کے اس پرمسرت موقع پر پورا ملک انہیں عقیدت کے ساتھ یاد کر رہا ہے۔ میں نیتا جی سبھاش بابو کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ اس سال پراکرم دیوس کا عظیم الشان جشن نیتا جی کی جائے پیدائش پر ہو رہا ہے۔ میں اس کے لیے اوڈیشہ کے لوگوں اور حکومت اوڈیشہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ کٹک میں نیتا جی کی زندگی سے متعلق ایک بہت بڑی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس نمائش میں نیتا جی کی زندگی سے متعلق ورثے کو محفوظ کیا گیا ہے۔ کئی مصوروں نے کینوس پر نیتا جی کی زندگی کے واقعات کی تصویریں عکس بند  کی ہیں۔ اس سب کے ساتھ ساتھ نیتا جی پر مبنی کئی کتابیں بھی جمع کی گئی ہیں۔ نیتا جی کی زندگی کے سفر کی یہ پوری وراثت میرے نوجوان ہندوستان، میرے ہندوستان کو ایک نئی توانائی دے گی۔

ساتھیوں،

آج جب ہمارا ملک ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے میں  مصروف ہے، ہمیں نیتا جی سبھاش کی زندگی سے مسلسل ترغیب ملتی ہے۔ نیتا جی کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد  تھا:آزاد ہند ۔ اپنے عزم کو حاصل کرنے کے لیے انھوں نے اپنے فیصلے کو صرف ایک کسوٹی پر آزمایا – آزاد ہند۔ نیتا جی ایک خوشحال  گھرانے میں پیدا ہوئے، انہوں نے سول سروسز کا امتحان پاس کیا۔ اگر وہ چاہتے تو برطانوی راج میں اعلیٰ افسر بن کر آرام دہ زندگی گزار سکتے تھے، لیکن انہوں نے آزادی کے لیے مشکلات کا انتخاب کیا، چیلنجز کا انتخاب کیا، ملک اور بیرون ملک بھٹکنے  کو پسند کیا  ، نیتا جی سبھاش کمفرٹ زون میں نہیں بندھے ۔ اسی طرح آج ہم سب کو ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے اپنے کمفرٹ زون سے باہر آنا ہوگا۔ ہمیں عالمی سطح پر خود کو بہترین بنانا ہے، ہمیں بہترین کارکردگی کا انتخاب کرنا ہے، ہمیں کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنی ہے۔

ساتھیوں،

نیتا جی نے ملک کی آزادی کے لیے آزاد ہند فوج بنائی؛ اس میں ملک کے ہر علاقے اور ہر طبقے کے جرأت مند مردو خواتین مجاہدین آزادی  شامل تھے۔ سب کی زبانیں الگ الگ تھیں لیکن جذبہ  ایک تھا ملک کی آزادی۔ یہ اتحاد آج ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ایک بہت بڑا سبق ہے۔ تب ہمیں سوراج کے لیے متحد ہونا تھا، آج ہمیں ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے متحد رہنا ہے۔ آج ملک اور دنیا میں ہر جگہ ہندوستان کی ترقی کے لیے سازگار ماحول ہے۔ دنیا ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے کہ ہم اس 21ویں صدی کو ہندوستان کی صدی کیسے بناتے ہیں اور ایسے اہم دور میں ہمیں نیتا جی سبھاش کی تحریک سے ہندوستان کے اتحاد پر زور دینا ہے۔ ہمیں ان لوگوں سے بھی ہوشیار رہنا ہوگا جو ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، جو ملک کی یکجہتی  کو ختم کرنا  چاہتے ہیں۔

ساتھیوں،

نیتا جی سبھاش کو ہندوستان کی وراثت پر بہت فخر تھا۔ وہ اکثر ہندوستان کی مالامال  جمہوری تاریخ کے بارے میں بات کرتے تھے اور اس سے تحریک حاصل کرنے کی وکالت کرتے تھے۔ آج ہندوستان غلامی کی ذہنیت سے نکل رہا ہے۔ یہ اپنے ورثے پر فخر کرتے ہوئے ترقی کر رہا ہے۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے آزاد ہند حکومت کے 75 سال مکمل ہونے پر لال قلعہ پر ترنگا لہرانے کا موقع ملا۔ میں اس تاریخی موقع کو کبھی نہیں بھول سکتا۔ نیتا جی کی وراثت سے تحریک لے کر، ہماری حکومت نے 2019 میں دلی کے  لال قلعہ، میں نیتا جی سبھاش کو وقف ایک میوزیم بنایا۔ سبھاش چندر بوس ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایوارڈز اسی سال شروع کیے گئے تھے۔ 2021 میں، حکومت نے فیصلہ کیا کہ نیتا جی کی یوم پیدائش کو اب پراکرم دیوس کے طور پر منایا جائے گا۔ انڈیا گیٹ کے قریب نیتا جی کا ایک بہت بڑا مجسمہ نصب کرنا، انڈمان میں ایک جزیرے کا نام نیتا جی کے نام پر رکھنا، یوم جمہوریہ کی پریڈ میں آئی این اے کے سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا حکومت کے اسی  جذبے  کی علامت ہے ۔

ساتھیوں،

پچھلے 10 سالوں میں ملک نے یہ بھی دکھایا ہے کہ تیز رفتار ترقی عام لوگوں کی زندگی کو آسان بناتی ہے اور فوجی طاقت میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ پچھلی دہائی میں 25 کروڑ ہندوستانیوں کو غربت سے نکالا گیا ہے، یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ آج گاؤں ہو یا شہر، ہر جگہ جدید بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا جا رہا ہے۔   اس کے ساتھ ہی بھارتی فوج کی طاقت میں بھی بے مثال اضافہ ہوا ہے۔ آج عالمی سطح پر بھارت کا کردار بڑھ رہا ہے، بھارت کی آواز بلند ہو رہی ہے، وہ دن دور نہیں جب بھارت دنیا کی تیسری بڑی اقتصادی طاقت بن جائے گا۔ نیتا جی سبھاش سے متاثر ہو کر ہمیں ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ایک مقصد اور ایک ہدف کے ساتھ کام کرتے رہنا ہے اور یہی نیتا جی کو ہمارا حقیقی خراج عقیدت ہوگا۔ ایک بار پھر، آپ سب کے لیے نیک خواہشات، شکریہ!

****

ش ح۔ ض ر۔خ م

U NO:5537