Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایودھیا میں رام للا کی پران پرتشٹھا کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سبھی کو مبارکباد دی


وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے ایودھیا میں رام للا کی پران پرتشٹھا کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ ایک بیان میں آج جناب مودی نے کہا کہ صدیوں کی قربانی، تپسیا اور جدوجہد کے بعد تعمیر ہوا یہ مندر ہماری ثقافت اور روحانیت کی ایک عظیم وراثت ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ایودھیا میں رام للا کی پران پرتشٹھا کی پہلی سالگرہ پر تمام ہم وطنوں کو بہت بہت مبارکباد۔ صدیوں کی قربانی، تپسیا اور جدوجہد سے بنا یہ مندر ہماری ثقافت اور روحانیت کی ایک عظیم وراثت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ مقدس اور شاندار رام مندر ترقی یافتہ بھارت کے عزم کی تکمیل میں ایک بڑی تحریک بنے گا۔‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-5091