Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش  2 لاکھ کروڑ سےزیادہ کے ترقیاتی کاموں کاسنگ بنیادرکھا اور افتتاح کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش  2 لاکھ کروڑ سےزیادہ کے ترقیاتی کاموں کاسنگ بنیادرکھا اور افتتاح کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش  2 لاکھ کروڑ سےزیادہ کے ترقیاتی کاموں کاسنگ بنیادرکھا اور افتتاح کیا۔ بھگوان سمھاچلم وراہ لکشمی نرسمہا سوامی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ یہ 60 سال کے وقفے کے بعد، عوام کے آشیرواد سے، ملک میں لگاتار تیسری بار مرکزی حکومت منتخب ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری طور پر آندھرا پردیش میں حکومت کی تشکیل کے بعد یہ ان کا پہلا پروگرام تھا۔ جناب مودی نے تقریب سے پہلے روڈ شو کے دوران شاندار استقبال کے لیے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی تقریر کے دوران جناب  چندرا بابو نائیڈو کے ہر لفظ اور احساس کی روح کا احترام کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نےجناب نائیڈو نے اپنی تقریر میں جن اہداف کا تذکرہ کیا ہے انہیں آندھرا پردیش اور بھارت کے عوام کی حمایت سے حاصل کرنے میں اعتماد کا اظہار کیا۔

جناب مودی نے کہا’’ہمارا آندھرا پردیش امکانات اور مواقع کی ریاست ہے‘‘۔ انہوں نےتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  جب ان امکانات کا ادراک ہو جائے گا، آندھرا پردیش ترقی کرے گا، اوربھارت ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے گا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آندھرا پردیش کی ترقی ہمارا وژن ہے اور آندھرا پردیش کے عوام کی خدمت ہمارا عزم ہے۔ جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آندھرا پردیش نے 2047 تک 2.5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، شریجناب  بابو نائیڈو کی حکومت نےسورن آندھرا ایٹ 2047′ پہل شروع کی تھی۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مرکزی حکومت ہر مقصد کو حاصل کرنے کے لیے آندھرا پردیش کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کر رہی ہے اور مزید کہا کہ مرکزی حکومت لاکھوں کروڑ روپے کے پروجیکٹوں میں آندھرا پردیش کو خصوصی ترجیح دے رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج 2 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا اور ان ترقیاتی پروجیکٹوں کے لیے آندھرا پردیش اور پورے ملک کو مبارکباد دی۔

اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ آندھرا پردیش اپنی اختراعی نوعیت کی وجہ سے آئی ٹی اور ٹکنالوجی کا ایک اہم مرکز ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ “اب آندھرا پردیش کو مستقبل کی ٹیکنالوجیز کا مرکز بننے کا وقت آگیا ہے”۔ انہوں نے سبز ہائیڈروجن جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں آگے بڑھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ جناب مودی نے نوٹ کیا کہ نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن 2023 میں شروع کیا گیا تھا، جس کا ہدف 2030 تک 50 لاکھ میٹرک ٹن گرین ہائیڈروجن پیدا کرنے کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی مرحلے میں دو گرین ہائیڈروجن مرکز قائم کیے جائیں گے، جن میں سے ایک وشاکھاپٹنم میں ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ وشاکھاپٹنم عالمی سطح پر ان چند شہروں میں شامل ہو گا جہاں بڑے پیمانے پر گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کی سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ گرین ہائیڈروجن ہب آندھرا پردیش میں روزگار کے بے شمار مواقع پیدا کرے گا اور مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کو ترقی دے گا۔

جناب مودی نے ریمارک کیا کہ انہیں نکاپلی میں بلک ڈرگ پارک پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کا موقع ملا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ آندھرا پردیش ملک کی ان تین ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں اس طرح کا پارک قائم کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پارک مینوفیکچرنگ اور ریسرچ کے لیے بہترین انفراسٹرکچر فراہم کرے گا، مقامی فارما کمپنیوں کو فائدہ پہنچاتے ہوئے سرمایہ کاروں کے جوش و خروش اور اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت شہری کاری کو ایک موقع کے طور پر دیکھتی ہے اور آندھرا پردیش کو نئے دور کی شہری کاری کی مثال بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے آج کرشنا پٹنم انڈسٹریل ایریا، جسے کرس سٹی بھی کہا جاتا ہے، کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ انہوں نےکہا کہ یہ سمارٹ سٹی چنئی۔بنگلور انڈسٹریل کوریڈور کا حصہ ہوگا، جس سے آندھرا پردیش میں ہزاروں کروڑ کی سرمایہ کاری اور لاکھوں صنعتی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

اس بات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ آندھرا پردیش پہلے ہی ایک مینوفیکچرنگ ہب کے طور پر شری سٹی سے فائدہ اٹھا رہا ہے، جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ آندھرا پردیش کو صنعتی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں ملک کی سرفہرست ریاستوں میں شامل کرنا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم جیسے اقدامات کے ذریعے مینوفیکچرنگ کو فروغ دے رہی ہے، جس کے نتیجے میں بھارت  مختلف مصنوعات کی تیاری کے لیے دنیا کے سرفہرست ممالک میں شمار ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نےکہا کہ ساؤتھ کوسٹ ریلوے زون ہیڈ کوارٹر کا سنگ بنیاد نئے شہر وشاکھاپٹنم میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے آندھرا پردیش کے لیے اس ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ایک علیحدہ ریلوے زون کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ساؤتھ کوسٹ ریلوے زون ہیڈ کوارٹر کے قیام سے خطے میں زرعی اور تجارتی سرگرمیوں کو وسعت ملے گی اور سیاحت اور مقامی معیشت کے لیے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے ہزاروں کروڑ روپے کے کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد کا بھی ذکر کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ آندھرا پردیش ان ریاستوں میں شامل ہے جہاں 100 فیصد ریلوے بجلی کاری  ہے اور امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت 70 سے زیادہ ریلوے اسٹیشن تیار کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ آندھرا پردیش کے لوگوں کے سفر میں آسانی کے لیے سات وندے بھارت ٹرینیں اور امرت بھارت ٹرین چلائی جا رہی ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ آندھرا پردیش میں بنیادی ڈھانچے کا انقلاب، بہتر رابطے اور سہولیات کے ساتھ، ریاست کے منظر نامے کو بدل دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترقی زندگی میں آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھا دے گی، جو آندھرا پردیش کی 2.5 ٹریلین ڈالر کی معیشت کی بنیاد بنائے گی۔

یہذکر کرتے ہوئے کہ وشاکھاپٹنم اور آندھرا پردیش کے ساحل صدیوں سے بھارت  کی تجارت کے لیے گیٹ وے رہے ہیں اور مسلسل اہمیت رکھتے ہیں، وزیر اعظم نے سمندری مواقع سے پوری طرح استفادہ کرنے کے لیے مشن موڈ میں بلیو اکانومی کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے ماہی گیری سے وابستہ افراد کی آمدنی اور کاروبار کو بڑھانے کے لیے وشاکھاپٹنم فشنگ ہاربر کو جدید بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے ماہی گیروں کو کسان کریڈٹ کارڈز جیسی سہولیات کی فراہمی اور میری ٹائم سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا ذکر کیا۔

جناب مودی نے ہر شعبے میں جامع اور ہمہ گیر ترقی کے حکومت کے عزم پر زور دیا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ترقی کے فوائد سماج کے تمام طبقات تک پہنچیں۔ انہوں نے ایک خوشحال اور جدید آندھرا پردیش کی تعمیر کے لیے مرکزی حکومت کی لگن کا اعادہ کیا۔ تقریر کے اختتام پر وزیر اعظم نے آج ان پراجکٹس کا افتتاح کرنے پر سبھی کو مبارکباد دی جو آندھرا پردیش کے لوگوں کی خوشحالی کو یقینی بناتے ہیں۔

اس تقریب میں آندھرا پردیش کے گورنر جناب ایس عبدالنذیر، شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب کنجراپو رام موہن نائیڈو، آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب این چندرابابو نائیڈو، نائب وزیر اعلیٰ جناب پون کلیان سمیت دیگر معززین موجود تھے۔

پس منظر

سبز توانائی اور پائیدار مستقبل کے لیے اپنے عزم کی جانب ایک اور اہم قدم میں، وزیر اعظم نے آندھرا پردیش میں وشاکھاپٹنم کے قریب پوڈیماڈاکا میں جدید ترین این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ گرین ہائیڈروجن ہب پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا، جو کہ نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت گرین ہائیڈروجنہب کاپہلا منصوبہ ہے۔  اس منصوبے میں تقریباً 1,85,000 کروڑکی سرمایہ کاری شامل ہے۔ اس میں 20 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری شامل ہے، جو اسے بھارت  کی سب سے بڑی مربوط گرین ہائیڈروجن پیداواری سہولیات میں سے ایک بناتی ہے جس میں 1500ٹی ڈی پی گرین ہائیڈروجن اور 7500 ٹی ڈی پی گرین ہائیڈروجن مشتقات بشمول گرین میتھانول، گرین یوریا اور پائیدار ایوی ایشن فیول پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔  یہ پروجیکٹ 2030 تک بھارت کی غیر فوسل توانائی کی صلاحیت کے 500 گیگاواٹ کے ہدف کو حاصل کرنے میں خاطر خواہ تعاون کرے گا۔

وزیر اعظم نے قوم کے دولاکھ کروڑ روپےسے زائد کے پراجیکٹ سنگ بنیاد رکھا اور ریلوے اور سڑک کے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا۔ آندھرا پردیش میں 19,500 کروڑ روپے جس میں وشاکھاپٹنم میں ساؤتھ کوسٹ ریلوے ہیڈ کوارٹر کا سنگ بنیاد اور دیگر مختلف پروجیکٹ شامل ہیں۔ یہ منصوبے بھیڑ کو کم کریں گے، رابطوں کو بہتر بنائیں گے اور علاقائی سماجی اور اقتصادی ترقی میں اضافہ کریں گے۔

قابل رسائی اور سستی صحت کی دیکھ بھال کے اپنے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے، وزیر اعظم نے انکا پلی ضلع کے نکاپلی میں بلک ڈرگ پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ بلک ڈرگ پارک وشاکھاپٹنم،چنئی انڈسٹریل کوریڈور اور وشاکھاپٹنم-کاکیناڈا پٹرولیم، کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل سرمایہ کاری کے علاقے سے قربت کی وجہ سے اقتصادی ترقی کو تیز کرنے میں مدد کرتے ہوئے ہزاروں ملازمتیں پیدا کرے گا۔

وزیر اعظم نے آندھرا پردیش کے تروپتی ضلع میں چنئی بنگلورو انڈسٹریل کوریڈور کے تحت کرشنا پٹنم انڈسٹریل ایریا (کرس سٹی) کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ کرشنا پٹنم انڈسٹریل ایریا ( کرس سٹی)، نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ایک فلیگ شپ پروجیکٹ ہے، جس کا تصور گرین فیلڈ انڈسٹریل اسمارٹ سٹی کے طور پر کیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ تقریباً ₹10,500 کروڑ کی اہم مینوفیکچرنگ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے تیار ہے اور اس سے تقریباً ایک لاکھ براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا ہونے کا بھی امکان ہے، جس سے معیشتمیں نمایاں اضافہ ہوگا اور علاقائی ترقی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 5010