آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو یوروپی کونسل کے صدر عزت مآب جناب انٹونیو کوسٹا کی جانب سے فون کال موصول ہوئی۔
وزیر اعظم نے صدر کوسٹا کو یورپی کونسل کے صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
گذشتہ دہائی میں بھارت -یورپی یونین کلیدی شراکت داری میں ہونے والی خاطر خواہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے، دونوں قائدین نے تجارت، تکنالوجی، سرمایہ کاری، سبز توانائی اور ڈیجیٹل اسپیس کے شعبوں سمیت تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے باہمی طور پر مفید بھارت – یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
قائدین باہمی طور پر مناسب وقت پر بھارت میں منعقد ہونے والی آئندہ بھارت -یورپی یونین سربراہ ملاقات کو لے کر پرجوش نظر آئے۔
انہوں نے باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ قائدین نے ایک دوسرے کے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
******
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4969
Pleased to speak with President @antoniolscosta. India and the EU are natural partners. We are committed to working closely together to further strengthen the India-EU Strategic Partnership, including in the areas of technology, green energy, digital space, trade and investments.…
— Narendra Modi (@narendramodi) January 7, 2025