Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

شطرنج چیمپئن گُکیش ڈی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی


شطرنج چیمپئن گُکیش ڈی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ جناب مودی نے ان کے عزم اور لگن کی ستائش کی ،اور کہا  کہ ان کی خوداعتمادی یقیناً ترغیب آمیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہوئی ان سے بات چیت یوگا اور مراقبے کی تغیراتی صلاحیت کے موضوع کے اردگرد تھی۔

ایکس پر سلسلے وار پوسٹ کے تحت ، جناب مودی نے لکھا:

’’شطرنج کے چیمپئن اور بھارت کے فخر @DGukesh سے شاندار بات چیت ہوئی!

میں گذشتہ چند برسوں سے اُن سے قریبی طور پر بات چیت کرتا رہا ہوں، اور جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے وہ ہے ان کا عزم اور لگن۔ ان کی خوداعتمادی یقیناً ترغیب آمیز ہے۔ درحقیقت، مجھے یاد ہے کہ میں نے چند برس قبل ان کی ایک ویڈیو دیکھی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں سب سے کم عمر کا چیمپئن بنوں گا-  اور اپنی کوششوں کی وجہ سے  اب ان کی پیشن گوئی واضح طور پر ایک حقیقت بن چکی ہے۔‘‘

’’اعتماد کے ساتھ ساتھ، گُکیش سکون اور عاجزی کی علامت ہیں ۔ جیت کے بعد وہ خاموش تھے، جیت کی خوشی میں ڈوبے تھے اور ساتھ ہی یہ بھی سمجھ رہے تھے کہ سخت محنت سے حاصل کی گئی فتح پر کس طرح ردعمل کا اظہار کرنا ہے۔ ہماری آج کی گفتگو یوگا اور مراقبہ کی تغیراتی صلاحیت کے گرد گھومتی ہے۔ ‘‘

’’ہر کھلاڑی کی کامیابی میں ان کے والدین کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ میں نے گُکیش کے والدین کی تعریف کی کہ انہوں نے اچھے برے وقت میں ان کا ساتھ دیا۔ ان کی لگن نوجوان خواہشمندوں کے لاتعداد والدین کو متاثر کرے گی جو کھیل کو ایک کریئر کے طور پر آگے بڑھانے کا خواب دیکھتے ہیں۔‘‘

’’مجھے گُکیش سے شطرنج کی وہی بساط حاصل کرکے بھی خوشی ہوئی  جس پر انہوں نے فتح حاصل کی تھی۔ شطرنج کی یہ بساط جس پر ان کے اور ڈنگ لارین کے دستخط ہیں،ایک یادگار نشانی ہے۔‘‘

**********

(ش ح –ا ب ن)

U.No:4654