Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے کویت کے عزت مآب امیر کے مہمان خصوصی کے طور پر عربین گلف کپ میں شرکت کی

وزیر اعظم نے کویت کے عزت مآب امیر کے مہمان خصوصی کے طور پر عربین گلف کپ میں شرکت کی


کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الأحمد الجبر الصباح کی دعوت پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ان کے مہمان خصوصی کے طور پر کویت میں منعقدہ 26ویں عربین گلف کپ  کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعظم کے ساتھ یہ شاندار تقریب کویت کے عزت مآب امیر، عزت مآب ولی عہد شہزادہ اور کویت کے عزت مآب وزیر اعظم نے بھی ملاحظہ کی۔ اس تقریب کے ذریعہ وزیر اعظم کو کویت کی قیادت کے ساتھ غیر رسمی گفت و شنید کا موقع بھی حاصل ہوا۔

کویت جی سی سی ممالک، عراق اور یمن سمیت آٹھ ممالک پر مشتمل دو سالہ عربین گلف کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ یہ فٹبال ٹورنامنٹ اس خطے میں کھیل کود کی ایک ازحد اہم تقریبات میں سے ایک ہے۔ شرکت کرنے والے ممالک میں کویت وہ ملک ہے جس نے سب سے زیادہ مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتا ہے۔ وزیر اعظم  نے اس موقع پر ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے تمام ممالک کو نیک خواہشات پیش  کیں۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4421