Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے سبھی سے جاری رَن اُتسو کے دوران کچھ کا قدیم سفید رَن ملاحظہ کرنے اور اس کی شاندار ثقافت اور گرمجوشانہ میزبانی کا لطف اٹھانے کی اپیل کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سبھی کو رَن اُتسو میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے، جو مارچ 2025 تک جاری رہے گا۔ وزیر اعظم جناب مودی نے اس امر کو اجاگر کیا کہ یہ میلہ ایک ناقابل فراموش تجربہ فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا:

’’کَچھ آپ سبھی کا منتظر ہے!

آیئے اور قدیم سفید رَن ملاحظہ کیجئے، اور جاری رَن اُتسو کے دوران کَچھ کی شاندار ثقافت اور گرمجوشانہ میزبانی کا لطف اٹھایئے۔

یہ میلہ، جو مارچ 2025 تک جاری رہے گا، آپ اور آپ کے کنبے کو ایک ناقابل فراموش تجربہ فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔‘‘

’’کچھ کی روایت، ثقافت اور وراثت کی علامت رَن اُتسو ہر کسی کو مسحور  کردینے والا ہے۔ شاندار کرافٹ بازار ہوں، ثقافتی پروگرام یا پھر کھانے پینے کی روایت، یہاں آپ کا ہر تجربہ ناقابل فراموش بن جائے گا۔ آپ سبھی سے میری درخواست ہے کہ ایک مرتبہ اپنے کنبے کے ساتھ اس رَن اُتسو میں ضرور آئیں۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4392