وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہالینڈ کے وزیر اعظم عزت مآب ڈک شوف سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
دونوں رہنماؤں نے بھارت اور ہالینڈ کے درمیان اعتماد اور قدر کی بنیاد پر قائم شراکت داری پر زور دیا، جو جمہوریت اور قانون کی حکمرانی میں مشترکہ اقدار پر مبنی ہے۔
انہوں نے پانی، زراعت اور صحت کے شعبوں میں موجودہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ شراکت داری کو وسیع کرنے اور اسے تجارتی، دفاعی، سیکیورٹی، اختراع ، آلودگی سے پاک ہائیڈروجن اور سیمی کنڈکٹرز سمیت مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک جہت دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تعلیم اور ثقافت کے میدان میں لوگوں کے درمیان قریبی تعلقات اور تبادلوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی ترقیات پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور امن، سیکیورٹی کے تعاون اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
****
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U: 4251 )
Pleased to speak with PM Dick Schoof. The Netherlands is a trusted & valued partner. We are committed to advance and provide strategic dimension to bilateral ties in diverse sectors including water, agriculture, security, technology, semiconductors and renewable energy.@MinPres
— Narendra Modi (@narendramodi) December 18, 2024