Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے محترمہ تلسی گوڑا کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کرناٹک سے تعلق رکھنے والی ماہر ماحولیات اور پدم ایوارڈ یافتہ محترمہ تلسی گوڑا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔

انہوں نے X پر ایک پوسٹ میں لکھا:

‘‘کرناٹک کی ایک قابل احترام ماہر ماحولیات اور پدم ایوارڈ یافتہ محترمہ تلسی گوڑا جی کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا۔ انہوں نے اپنی زندگی فطرت کو سنوارنے، ہزاروں پودے لگانے اور ہمارے ماحول کے تحفظ کے لیے وقف کر دی۔ وہ ماحولیاتی تحفظ کے لیےمشعل راہ رہیں گی۔ ان کا کام ہمارے کرہ ارض کی حفاظت کے لیے نسلوں کو تحریک دیتا رہے گا۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت۔ اوم شانتی۔’’

********

ش ح۔ ف ا ۔ف ر

 (U: 4126)