Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

سنیما کے لیجنڈ راج کپور کے 100 سال مکمل ہونے پر کپور خاندان کے ساتھ وزیر اعظم کی گفتگو کا اردو کا ترجمہ  

سنیما کے لیجنڈ راج کپور کے 100 سال مکمل ہونے پر کپور خاندان کے ساتھ وزیر اعظم کی گفتگو کا اردو کا ترجمہ  


رنبیر کپور: پچھلے ایک ہفتے سے، ہمارا واٹس ایپ فیملی گروپ فعال طور پر اس بات پر بحث کر رہا ہے کہ ہمیں آپ سے کیسے مخاطب ہونا چاہیے— پرائم منسٹر جی یا  پردھان منتری جی! ریما بوا  مجھے روزانہ فون کرتی ہیں، پوچھتی ہیں کہ کیا اور کیسے کہنا ہے۔

وزیراعظم: بھائی میں بھی آپ کے خاندان کا حصہ ہوں۔ آپ جو بھی محسوس کریں کہیں۔

خاتون: عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی!

وزیراعظم: کٹ!

خاتون: آپ نے اپنا قیمتی وقت صرف کرکے آج ہمیں یہاں بلایا ہے۔ راج کپور کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر، ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مجھے پاپا کی ایک فلم کی چند سطریں یاد آرہی تھیں: میں  نہ رہونگی، تم نہ رہوگے، لیکن رہےگی نشانیاں!

وزیراعظم: واہ!

خاتون:آپ نے ہمیں بے پناہ  عزت اور پیار دیا ہے ۔ آج پوری قوم اس تعظیم کا مشاہدہ کرے گی جو ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی جی نے کپور خاندان کو دیا ہے۔

وزیر اعظم: راج  کپور صاحب نے بہت بڑا تعاون کیا ہے جی! میں آپ سب کو یہاں خوش آمدید کہنے کو اپنا اعزاز سمجھتا ہوں۔ راج صاحب کی 100ویں سالگرہ ہندوستانی سنیما کے سفر میں ایک سنہری سنگ میل ہے۔ نیل کمل سے 1947 سے 2047 تک،  ایک  صدی کا  طویل سفر قوم کے لیے ایک غیر معمولی شراکت کی نشاندہی کرتا ہے۔ آج کل سفارتی حلقوں میں سافٹ پاور کا خاصا چرچا ہے۔ ایک ایسے دور میں جب‘ پاور’ کی اصطلاح بھی تیار نہیں ہوئی تھی، راج کپور صاحب نے پہلے ہی اپنے کام کے ذریعے عالمی سطح پر بھارت کا اثر قائم کر لیا تھا۔ یہ ملک کی ایک یادگار خدمت تھی۔

خاتون:رنبیر کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ وہ گاڑی میں بیٹھا تھا کہ روسی ٹیکسی ڈرائیور نے پوچھا، کیا آپ ہندوستان سے ہیں؟ پھر اس نے گانا بجانا شروع کیا۔ اس نے اس سے کہا، میں راج کپور کا پوتا ہوں، اسے بتاؤ بیٹا!

رنبیر کپور: میں نے کہا   میں ان کا پوتا ہوں،  تو ہمیشہ مجھے مفت  ٹیکسی ملتی تھی ۔

وزیر اعظم: شاید کچھ کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر وسطی ایشیا میں۔ ایسی فلم بنائی جائے جو وہاں کے لوگوں کے دل و دماغ میں گہرائی تک اترے۔ راج صاحب، اتنےبر سوں کے بعد بھی، ان کے ساتھ ایک مضبوط جذباتی تعلق رکھتے ہیں۔ یہ، اپنے آپ میں، قابل ذکر ہے.

خاتون:آج کل چھوٹے بچوں کو بھی طرح طرح کے گانے سکھائے جا رہے ہیں!

وزیر اعظم: یہ ان کی زندگیوں پر دیرپا اثر کو ظاہر کرتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وسطی ایشیا میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ ہمیں اس تعلق کو بحال کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے، اسے نئی نسل سے جوڑنا چاہیے اور اس رشتے کو مضبوط کرنا چاہیے۔ ایسی تخلیقی کوششیں شروع کی جانی چاہئیں، اور وہ یقینی طور پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔

خاتون:انہیں اتنا پیار ملا کہ اس کا نام بین الاقوامی سطح پر پہچانا گیا۔ آپ اسے چھوٹے سے ثقافتی سفیر کہہ سکتے ہیں۔ لیکن آج میں  یہ  کہنا ضروری سمجھتی ہوں کہ  اگر وہ ایک چھوٹے ثقافتی سفیر رہے ہیں  تو وہ آج  ہمارے وزیر اعظم نے ہندوستان کو عالمی سطح پر بلند کیا ہے، اور ہمیں بہت فخر ہے۔ اس خاندان کا ہر فرد بہت قابل فخر ہے۔

وزیر اعظم: واقعی، ملک کی عالمی حیثیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ بہت اضافہ ہوا ہے  مثال کے طور پر یوگا کو ہی  لیں۔ آج چاہے آپ دنیا میں کہیں بھی جائیں، آپ کو یوگا کے لیے زبردست تعریف ملے گی۔

خاتون:میری ماں اور میں، بیبو، لولو ہم سب یوگا میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

وزیر اعظم: جب بھی میں عالمی رہنماؤں سے ملتا ہوں، خواہ دوپہر کے کھانے کے دوران یا رات کے کھانے کے دوران، میرے ارد گرد کی گفتگو اکثر یوگا کے گرد گھومتی ہے۔

شخص: یہ فلم میرے دادا کو ایک چھوٹی سی  خراج عقیدت ہے۔ یہ دراصل بطور پروڈیوسر میری پہلی فلم ہے، اور میں نے ہمیشہ اپنے خاندان کے ساتھ کچھ بنانے کا خواب دیکھا تھا۔ یہ سب اس فلم میں موجود ہے ۔

خاتون: میں یہ چیز کہہ سکتی  ہوں؟ یہ میرے پوتے ہیں، میرے دونوں بچے ہیں۔ انہیں کبھی اپنے دادا سے ملنے کا موقع نہیں ملا، پھر بھی وہ ان کے اعزاز کے لیے یہ فلم بنا رہے ہیں۔ ارمان نے وسیع تحقیق کی ہے، اور یہ کام جزوی طور پر ان کے لیے خراج تحسین ہے۔

شخص: ہم نے جو کچھ سیکھا ہے وہ فلموں سے آتا ہے، اور اس کا زیادہ تر حصہ ہمیں ہماری ماں نے سکھایا ہے۔

وزیر اعظم: دیکھئے جب آپ تحقیق کرتے ہیں، ایک طرح سے، آپ اپنے آپ کو اس دنیا میں غرق کر دیتے ہیں- آپ اسے جیتے ہیں۔ آپ واقعی خوش قسمت ہیں کیونکہ، اگرچہ آپ اپنے  دادا جی  سے کبھی نہیں ملے،لیکن  آپ کو اس کام کے ذریعے ان کی زندگی کا تجربہ کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

شخص: جی بالکل۔ یہ میرا ایک بڑا خواب رہا ہے، اور میں ناقابل یقین حد تک شکر گزار ہوں کہ میرا پورا خاندان اس پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

وزیراعظم: مجھے ان کی فلموں کا اثر یاد ہے۔ جن سنگھ کے دور میں دہلی میں الیکشن ہوا اور جن سنگھ ہار گئی۔ اڈوانی جی اور اٹل جی نے شکست کا سامنا کرنے پر کہا کہ اب ہم کیا کریں؟ انہوں نے اپنا حوصلہ بڑھانے کے لیے ایک فلم دیکھنے کا فیصلہ کیا۔ وہ راج کپور صاحب  کی فلم پھر صبح ہوگی  فلم دیکھنے گئے ۔اور فلم  دیکھتے ہیں پھر صبح ہوگی  اور آج پھر صبح ہوئی۔

میں چین میں تھا آپ کے والد کا ایک گانا چل رہا تھا۔ میں نے ایک ساتھی سے اسے موبائل فون پر ریکارڈ کرنے کو کہا، اوررشی  صاحب کو میں نے بھیج دیا تھا جس سے وہ بے حد خوش  ہوئے تھے۔

عالیہ: میرا خیال ہے کہ آپ نے حال ہی میں افریقہ کا دورہ کیا، اور میں نے آپ کا ایک کلپ دیکھا  جس میں آپ  ایک فوجی نوجوان کے ساتھ کھڑے تھے  اور وہ  اس وقت میرا ایک گانا گا رہا تھا۔ میں نے  وہ کلپ دیکھا تھا  جسے میں نے بہت سے لوگوں کو بھیجا تھا۔ اور وہ سب لوگ اسے دیکھ کر بہت خوش ہوئے تھے۔ لیکن میں ایک چیز کہنا چاہوں گی  کہ گانے دنیا کو جوڑنے کی منفرد صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہندی گانے، خاص طور پر، ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ وہ زبان کی رکاوٹوں کو عبور کرجاتے ہیں۔ شاید  ہو سکتا ہے کہ لوگ ہمیشہ الفاظ کو نہ سمجھیں، لیکن وہ  اس کے باوجود اس کے ساتھ ساتھ گاتے  رہتے ہیں۔ میں نے اپنے سفر کے دوران یہ اکثر دیکھا ہے، خاص طور پر راج کپور کے گانوں کے ساتھ۔ آج بھی، ہماری موسیقی کے بارے میں گہری جذباتی اور آفاقی چیز ہے جو ایک فوری  طور پر لوگوں کو جوڑتی ہے ۔ جس کے بارے میں بات کرتے ہوئے، میرا ایک سوال تھا — کیا آپ کو اب بھی گانے سننے کا موقع ملتا ہے؟

وزیر اعظم: جی ہاں، میں موسیقی سے لطف اندوز ہوتا ہوں، اور جب بھی مجھے موقع ملتا ہے، میں ضرور سن لیتا ہوں ۔

سیف علی خان: آپ پہلے وزیر اعظم ہیں جن سے مجھے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا، اور آپ نے ہم سے ذاتی طور پر ایک بار نہیں بلکہ دو بار ملاقات کی۔ آپ ایسی مثبت توانائی کا مظاہرہ کرتے ہیں، اور اپنے کام کے  تئیں  آپ کی لگن واقعی قابل تعریف ہے۔ میں آپ کو ان تمام کاموں پر مبارکباد دینا چاہوں گا جو آپ کرتے ہیں اور ہمارے لئے اپنے دروازے کھولنے، ہم سے ملاقات کرنے، اور اتنے قابل رسائی ہونے کے لیے آپ کا بہت بہت  شکریہ۔

وزیر اعظم: مجھے آپ کے والد سے ملاقات یاد ہےاور میں امید کر رہا تھا کہ آج مجھے آپ کے خاندان کی تین نسلوں سے ملنے کا موقع ملے گا۔ لیکن آپ تیسری نسل کو ساتھ نہیں لائے۔

کرشمہ کپور: ہم انہیں لانا چاہتے تھے۔

 خاتون : یہ سب بڑے اداکار ہیں، ہم بڑے شعبے میں نہیں ہیں، میرے بچے اپنی سطح پر پوری کوشش کر رہے ہیں۔ اور ہمیں وزیر اعظم نے مدعو کیا تھا۔ آپ کا شکریہ، پاپا!

ناب  رنبیر کپور نے وزیر اعظم کو بتایا کہ کپور خاندان راج کپور پر 13، 14 اور 15 دسمبر 2024 کو ایک سابقہ ​​شو کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے حکومت ہند،این ایف ڈی سی اور  این ایف اے آئی  کواس میں مدد  کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خاندان نے ان کی 10 فلمیں فراہم کی ہیں اور ان کے آڈیو اور ویژول کو دوبارہ تخلیق کیا ہے، جو ہندوستان بھر کے تقریباً 40 شہروں کے 160 تھیٹروں میں دکھائی جائیں گی۔ جناب  کپور نے وزیر اعظم کو بتایا کہ پریمیئر شو 13 دسمبر کو ممبئی میں ہوگا اور انہوں نے پوری فلم انڈسٹری کو مدعو کیا ہے۔

ڈس کلیمر: یہ کپور خاندان کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا تخمینی ترجمہ ہے۔ اصل بات چیت ہندی میں تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ح ۔رض

U-3873