Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

لائق احترام جارج جیکب کوواکڈ کو تقدس مآب پوپ فرانسس کے ذریعہ مقدس رومن کیتھولک چرچ کا کارڈینل بنائے جانے پر مسرور ہوں: وزیر اعظم


وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ لائق احترام جارج جیکب کوواکڈ  کو تقدس مآب پوپ فرانسس کے ذریعہ مقدس رومن کیتھولک چرچ کا کارڈینل بنائے جانے پر مسرور  ہیں۔

جناب مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ کی:

’’بھارت کے لیے زبردست مسرت اور فخر کی بات!‘‘

لائق احترام جارج جیکب کوواکڈ  کو تقدس مآب پوپ فرانسس کے ذریعہ مقدس رومن کیتھولک چرچ کا کارڈینل بنائے جانے پر مسرور ہوں۔

لائق احترام جارج کارڈینل کوواکڈ نے عیسیٰ مسیح  کے ایک پرجوش پیروکار کے طور پر بنی نوع انسانیت کی خدمت میں اپنی زندگی وقف کردی۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے میری جانب سے نیک ترین خواہشات۔

@Pontifex‘‘۔

****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3631