وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں جی-20 سربراہی اجلاس کے حاشیے پر فرانسیسی جمہوریہ کے صدر عزت مآب جناب ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔ جنوری میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لیے صدر میکرون کے مہمان خصوصی کے طور پر ہندوستان کے دورے اور جون میں اٹلی میں جی-7 سربراہی اجلاس کے موقع پر ان کی ملاقات کے بعد، اس سال دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تیسری ملاقات تھی۔
میٹنگ کے دوران، دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعاون اور بین الاقوامی شراکت داری کے لیے اپنے مشترکہ وژن کی تصدیق کی، جس کا خاکہ ہورائزن 2047 روڈ میپ اور دیگر دو طرفہ اعلانات میں پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے دفاع، خلائی اور سول نیوکلیئر توانائی جیسے اسٹریٹجک شعبوں سمیت دوطرفہ تعاون میں حاصل ہونے والی پیشرفت کی تعریف کی اور اسٹریٹجک خود مختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کو تقویت دینے کے لیے اسے مزید تیز کرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے ہندوستان کے نیشنل میوزیم پروجیکٹ پر تعاون کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے تعلقات کو مضبوط کرنے ، بشمول ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر پر انڈیا -فرانس کی شراکت داری کی ستائش کی ۔ اس تناظر میں، وزیر اعظم نے فرانس میں آئندہ اے آئی ایکشن سمٹ کے انعقاد کے لیے صدر میکرون کی پہل کا خیرمقدم کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ہند-بحرالکاہل سمیت علاقائی اور بین الاقوامی موضوعات و مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کثیرالطرفہ تعاون کی بحالی اور اصلاح کے لیے مل کر کام کرنے اور ایک مستحکم بین الاقوامی نظم کی تعمیر میں مدد کے عزم کا اعادہ کیا ۔
*********
ش ح ۔ م ش۔ ت ع
U. No.2612
It is always a matter of immense joy to meet my friend, President Emmanuel Macron. Complimented him on the successful hosting of the Paris Olympics and Paralympics earlier this year. We talked about how India and France will keep working closely in sectors like space, energy, AI… pic.twitter.com/6aNxRtG8yP
— Narendra Modi (@narendramodi) November 18, 2024
C'est toujours une immense joie de rencontrer mon ami, le président Emmanuel Macron. Je l'ai félicité pour l'organisation réussie des Jeux olympiques et paralympiques de Paris au début de cette année. Nous avons parlé de la façon dont l'Inde et la France continueront à travailler… pic.twitter.com/vIHYAu1klS
— Narendra Modi (@narendramodi) November 18, 2024
PM @narendramodi and President @EmmanuelMacron of France met on the sidelines of the G20 Summit in Rio de Janeiro. The leaders agreed to advance cooperation between both countries in sectors such as space, defence, energy, technology and more. pic.twitter.com/qXMKMko7ch
— PMO India (@PMOIndia) November 18, 2024