Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے جھانسی میڈیکل کالج میں آتشزدگی کے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے جھانسی میڈیکل کالج میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے میں مصروف ہے۔

X پر ایک پوسٹ میں انھوں نے لکھا،

”دل دہلا دینے والا! اتر پردیش کے جھانسی کے میڈیکل کالج میں آتشزدگی کا واقعہ دل کو دہلا دینے والا ہے۔ جن لوگوں نے اس میں اپنے معصوم بچوں کو کھو دیا ہے، ان کے تئیں میری گہری ہمدردی ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ انھیں اس شدید غم کو سہنے کی ہمت ملے۔ مقامی انتظامیہ ریاستی حکومت کی نگرانی میں راحت اور بچاؤ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے: وزیر اعظم @narendramodi۔“

جناب مودی نے جھانسی میڈیکل کالج، یوپی میں آتشزدگی کے حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے لیے پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کے معاوضے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے X پر پوسٹ کیا:

”وزیراعظم @ narendramodi نے اتر پردیش کے جھانسی میڈیکل کالج میں آتشزدگی کے حادثے میں ہر مرنے والے کے لواحقین کے لیے پی ایم این آر ایف کی طرف سے 2 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔“

*****

ش ح۔ ف ش ع

U: 2528