Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

سولہویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر عوامی جمہوریہ چین کے صدر کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات کا ترجمہ

سولہویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر عوامی جمہوریہ چین کے صدر کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات کا ترجمہ


 عزت مآب،

مجھے آپ سے ملاقات کر کے مسرت ہوئی۔ اور جیسا کہ آپ نے کہا ہے، ہم 5 سال بعد باضابطہ طور پر مل رہے ہیں۔

ہمارا ماننا ہے کہ بھارت اور چین کے تعلقات کی اہمیت صرف ہمارے عوام کے لیے ہی نہیں ہے۔

ہمارے تعلقات عالمی امن، استحکام اور ترقی کے لیے بھی اہم ہیں۔

عزت مآب،

باہمی اعتماد، باہمی احترام اور باہمی حساسیت ہمارے تعلقات کی بنیاد ہونی چاہیے۔

آج ہمیں ان تمام مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملا ہے۔

مجھے یقین ہے کہ ہم کھلے ذہن کے ساتھ گفت و شنید کریں گے اور ہماری گفت و شنید تعمیری ہوگی۔

شکریہ۔

ڈسکلیمر – یہ وزیر اعظم کے کلمات کا قریبی ترجمہ ہے۔ اصل کلمات ہندی میں پیش کیے گئے تھے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1654