جناب عالی،
میں آپ کی دوستی، گرمجوشانہ استقبال اور مہمان نوازی کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے برکس سربراہ اجلاس کے لیے کزان جیسے خوبصورت شہر کا دورہ کرنے کا موقع ملنے پر خوشی ہے۔ اس شہر کے بھارت کے ساتھ گہرے اور تاریخی تعلقات ہیں۔ کزان میں ایک نیا بھارتی قونصل خانہ کھلنے سے یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
جناب عالی،
گذشتہ تین مہینوں میں میرے روس کے دو دورے ہمارے قریبی تال میل اور گہری دوستی کی عکاسی کرتے ہیں۔ جولائی میں ماسکو میں منعقدہ ہماری سالانہ سربراہ کانفرنس سے ہر شعبے میں ہمارا تعاون مضبوط ہوا ہے۔
جناب عالی،
میں آپ کو، گزشتہ ایک سال کے دوران برکس کی کامیاب سربراہی کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ گزشتہ پندرہ برسوں میں، برکس نے اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے، اور اب دنیا بھر کے مختلف ممالک اس میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ میں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کو لے کر پرجوش ہوں۔
جناب عالی،
ہم روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازعہ کے حوالے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں، ہم سمجھتے ہیں کہ مسائل کا حل پرامن طریقے سے ہی حاصل کیا جانا چاہیے۔ ہم امن اور استحکام کی جلد از جلد بحالی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ہماری تمام کوششیں انسانیت کو ترجیح دیتی ہیں۔ بھارت مستقبل میں بھی ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
جناب عالی،
آج ان تمام معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا ایک اور اہم موقع ہے۔ ایک مرتبہ پھر، بہت بہت شکریہ۔
ڈسکلیمر – یہ وزیر اعظم کے کلمات کا تقریباً ترجمہ ہے۔ اصل تبصرہ ہندی میں کیا گیا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No: 1606
Sharing my remarks during meeting with President Putin.https://t.co/6cd8COO5Vm
— Narendra Modi (@narendramodi) October 22, 2024