وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لاؤ رامائن کی ایک قسط کا مشاہدہ کیا – جسے فلک فلم یا فرا لک فرا رام کہا جاتا ہے – جو لوانگ پرابنگ کے مشہور رائل تھیئٹر کے ذریعہ پیش کیا گیا تھا۔ لاؤس میں رامائن کی پیش کش کا سلسلہ جاری ہے، اور یہ عظیم منظوم تخلیق دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ورثے اور قدیم تہذیب کے تعلق کی عکاسی کرتا ہے۔ ہندوستانی ثقافت اور روایت کے کئی پہلوؤں کو لاؤس میں صدیوں سے رائج رکھا گیا ہے ساتھ ہی یہاں اس کو محفوظ بھی کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک اپنے مشترکہ ورثے کو روشن کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا لاؤس میں وات فو مندر اور متعلقہ یادگاروں کی بحالی میں شامل ہو کر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ، وزیر تعلیم اور کھیل، بینک آف لاؤ پی ڈی آر کے گورنر اور وینٹیانے کے میئرسمیت کئی معززین موجود تھے۔
رامائن پیش کش سے قبل وزیر اعظم نے لاؤ پی ڈی آر کی سنٹرل بدھسٹ فیلوشپ آرگنائزیشن کے سینئر بدھ بھکشوؤں کی ایک دعائیہ تقریب میں شرکت کی، جس کی قیادت وینٹیانے میں سی ساکیت مندر کے قابل احترام مہاویتھ ماسینائی کر رہے تھے۔ اس موقع پر مہاویتھ ماسینائی نے کہا کہ مشترکہ بدھ مت کا ورثہ ہندوستان اور لاؤس کے درمیان قریبی تہذیبی اور ثقافتی رشتےکی حقیقی نمائندگی کرتا ہے۔
******
ش ح۔م ح۔ ا ک م
U-NO. 1101
Vijaya Dashami is a few days away and today in Lao PDR, I saw a part of the Lao Ramayana, highlighting the victory of Prabhu Shri Ram over Ravan. It is heartening to see the people here remain in touch with the Ramayan. May the blessings of Prabhu Shri Ram always remain upon us! pic.twitter.com/BskmfMYBdm
— Narendra Modi (@narendramodi) October 10, 2024
PM @narendramodi witnessed a captivating performance of the Lao Ramayana, known as Phalak Phalam or Phra Lak Phra Ram. This unique rendition of the Ramayan reflects the deep cultural ties and shared heritage between India and Lao PDR. pic.twitter.com/kYZ5wvuys7
— PMO India (@PMOIndia) October 10, 2024