صفائی کے لیے سب سے اہم عوامی تحریکوں میں سے ایک – سوچھ بھارت مشن – کے آغاز کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پروزیر اعظم جناب نریندر مودی 155 ویں گاندھی جینتی کے موقع پر 2 اکتوبر کو صبح 10 بجے نئی دہلی میں واقع وگیان بھون میں سوچھ بھارت دیوس 2024 پروگرام میں شرکت کریں گے۔
پروگرام کے دوران، وزیر اعظم 9600 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی حفظان صحت اور صفائی سے متعلق کئی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گےاور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس میں امرُت اور امرُت2.0 کے تحت شہری پانی اور نکاسی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 6,800 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹ ، 1550 کروڑ روپے سے زیادہ کے 10 پروجیکٹس جن میں نیشنل مشن فار کلین گنگاکے تحت گنگا کے طاس کے علاقوں میں پانی کے معیار کو بہتر بنانے اور گندگی کے انتظام کے لیے گوبردھن اسکیم کے تحت 1332 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 15 کمپریسڈ بایوگیس (سی بی جی) پلانٹ پروجیکٹ شامل ہوں گے۔
سوچھ بھارت دیوس پروگرام بھارت کی ایک دہائی پر محیط صفائی ستھرائی کی حصولیابیوں اور حال ہی میں ختم ہونے والی سوچھتا ہی سیوا مہم کو ظاہر کرے گا۔ یہ اس قومی مہم کے اگلے مرحلے کی سمت بھی طے کرے گا۔اس میں مقامی حکومتی اداروں، خواتین کے گروپوں ،نوجوانوں کی تنظیموں اور کمیونٹی لیڈروں کی ملک گیر شرکت بھی شامل ہوگی،اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ سمپورنا سوچھتا کا جذبہ ہندوستان کے ہر کونے تک پہنچے۔
سوچھتا ہی سیوا 2024 کے لئے تھیم، ’سوبھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچھتا‘، نے ایک بار پھر قوم کو صفائی، صحت عامہ اور ماحولیاتی پائیداری کے اپنے عہد میں متحد کیا ہے۔سوچھتا ہی سیوا 2024 کے تحت 17 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی عوامی شرکت کے ساتھ 19.70 لاکھ سے زیادہ پروگرام مکمل کیے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی صفائی کے لئے نشان زد تقریباً 6.5 لاکھ یونٹس کی تبدیلی کے ہدف کو حاصل کیا گیا ہے۔ تقریباً 1 لاکھ صفائی مترسُرکشا شیویر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس سے 30 لاکھ سے زیادہ صفائی مترمستفید ہوئے ۔ مزید یہ کہ ایک پیڑ ماں کے نام مہم کے تحت 45 لاکھ سے زیادہ پودوں کی شجر کاری کی گئی۔
******
ش ح ۔ م ش ۔م ش
U. No.677