وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے حاشیے پر نیپال کے وزیراعظم عزت مآب جناب کے پی شرما اولی سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور نیپال کے درمیان منفرد اور قریبی دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ،جن میں ترقیاتی شراکت داری، ہائیڈرو پاور تعاون، عوام سے عوام کے تعلقات اور کنکٹی ویٹی کو فروغ – جسمانی، ڈیجیٹل اور توانائی کے شعبے شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے نیپال کو بین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے) میں مکمل رکن کے طور پر شامل ہونے والا 101 واں ملک بننے پر مبارکباد دی اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے علاقائی ردعمل کی اہمیت پر زور دیا۔
نیپال پڑوسی پہلے پالیسی کے تحت ہندوستان کا ترجیحی شراکت دار ہے۔ یہ میٹنگ ہماری نیبرہڈ فرسٹ پالیسی کو آگے بڑھانے کے لیے ہندوستان اور نیپال کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلوں کی روایت کو جاری رکھتی ہے۔
************
ش ح۔م ش ۔ ت ع
(U. 309)
PM @narendramodi held a fruitful meeting with PM @kpsharmaoli of Nepal in New York. The leaders discussed ways to enhance India-Nepal cooperation in sectors such as energy, trade and more. pic.twitter.com/HrXmyEF91X
— PMO India (@PMOIndia) September 23, 2024
Had a very good meeting with Prime Minister KP Oli in New York. The India-Nepal friendship is very robust and we look forward to adding even more momentum to our ties. Our talks focused on issues such as energy, technology and trade. @kpsharmaoli pic.twitter.com/WGrSrL8mEO
— Narendra Modi (@narendramodi) September 23, 2024