وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیویارک کے لانگ آئی لینڈ میں منعقد ایک تقریب میں ہندوستانی کمیونٹی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا اس پروگرام میں 15 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔
ہندوستانی برادری نے غیر معمولی گرمجوشی اور جوش و خروش کے ساتھ وزیراعظم مودی کا استقبال کیا گیا۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان- امریکہ کے تعلقات کو ہندوستانی امریکی ک برادری نے گہری تقویت بخشی ہے، ان برادریوں نے دو عظیم جمہوریتوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ پچھلے دنوں وزیر اعظم ڈیلاویئر میں صدر بائیڈن کے ساتھ ان کے گھر میں ہوئی ملاقات کے بارے میں بات کی۔ یہ خصوصی خیر سگالی ملاقات مضبوط اعتماد کی عکاسی کرتا ہے جو ہندوستانی برادری نے امریکہ کے ساتھ بنایا ہے۔
وزیر اعظم نے 2047 تک وکست بھارت کے لیے اپنے وژن کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی تاریخ کی سب سے بڑی جمہوری مشق نے انہیں تاریخی تیسری میعاد دی ہے، جس میں وہ پہلے سے زیادہ لگن کے ساتھ ہندوستان کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اگلی نسل کی بنیادی ڈھانچے کی تشکیل سے لے کر 250 ملین لوگوں کو غربت سے نکالنے تک ،ہندوستان کی اقتصادی ترقی اور دسویں سب سے بڑی معیشت سے پانچویں سب سے بڑی معیشت بننے تک گزشتہ دہائی میں ہندوستان میں انقلابی تبدیلی کو اجاگر کیا۔انھوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ہندوستان کا ہدف اب دنیا میں تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کا ہے ۔
وزیر اعظم نے لوگوں کی توقعات کوپورا کرنے کے لیے اصلاحات کو آگے بڑھانے کے تعلق سے حکومت کے عزم کا اجاگر کیا۔ انہوں نےجدت، صنعت کاری ، اسٹارٹ اپس، مالیاتی شمولیت اور ڈیجیٹل طور پربااختیار بنا کر ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے ساتھ ملک میں نئی تبدیلیوں کا حوالہ دیا ۔ انہوں نے زمینی سطح پر خواتین کی قیادت میں ترقی اور گرین ٹرانزیشن پر تبدیلی کے اثرات کو اجاگر کیا۔
وزیر اعظم نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ہندوستان عالمی ترقی، خوشحالی، امن و سلامتی، ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کارروائی، اختراع، سپلائی، ویلیو چین اور عالمی سطح پر مہارت کے خلا کو پُر کرنے میں ایک اہم شراکت دار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی آواز آج عالمی میدان میں گہرائی اور بلندی کے ساتھ گونج رہی ہے۔
وزیر اعظم نے امریکہ کے بوسٹن اور لاس اینجلس میں دو نئے ہندوستانی قونصل خانے کھولنے کے اورہیوسٹن یونیورسٹی میں تمل اسٹڈیز کے تھروولوور چیئر کا اعلان کیا۔ ان اقدامات سے ہندوستان اور امریکہ میں اس کے تارکین وطن کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت حاصل ہو گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستانی تارکین وطن اپنی مضبوط منظم قوت کے ساتھ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔
******
ش ح۔ع ح ۔ ش ب ن
U-NO.305
The warmth and energy of the Indian diaspora in New York is unparalleled. Addressing a community programme. Do watch! https://t.co/ttabGnATaD
— Narendra Modi (@narendramodi) September 22, 2024
Indian Diaspora has always been the country's strongest brand ambassadors. pic.twitter.com/1S85Xjdy4m
— PMO India (@PMOIndia) September 22, 2024
डायवर्सिटी को समझना, जीना, उसे अपने जीवन में उतारना...ये हमारे संस्कारों में है। pic.twitter.com/AQf8p0Bljv
— PMO India (@PMOIndia) September 22, 2024
भाषा अनेक हैं, लेकिन भाव एक है... और वो भाव है- भारतीयता। pic.twitter.com/STBOpaYnMQ
— PMO India (@PMOIndia) September 22, 2024
For the world, AI stands for Artificial Intelligence. But I believe AI also represents the America-India spirit: PM @narendramodi pic.twitter.com/B7Y2Ue29uj
— PMO India (@PMOIndia) September 22, 2024
These five pillars together will build a Viksit Bharat... pic.twitter.com/KRTlYuNIaY
— PMO India (@PMOIndia) September 22, 2024
मेरा मन और मिशन एकदम क्लीयर रहा है...
— PMO India (@PMOIndia) September 22, 2024
मैं स्वराज्य के लिए जीवन नहीं दे पाया... लेकिन मैंने तय किया सुराज और समृद्ध भारत के लिए जीवन समर्पित करूंगा: PM @narendramodi pic.twitter.com/U4EPBVg423
Today, India is a land of opportunities. It no longer waits for opportunities; it creates them. pic.twitter.com/E0UAncfzoa
— PMO India (@PMOIndia) September 22, 2024
India no longer follows; it forges new systems and leads from the front. pic.twitter.com/6ywujcBprk
— PMO India (@PMOIndia) September 22, 2024
Today, our partnerships are expanding globally. pic.twitter.com/1s6BQR5Uzv
— PMO India (@PMOIndia) September 22, 2024
Today, when India speaks on the global platform, the world listens. pic.twitter.com/ItATxrq4Dh
— PMO India (@PMOIndia) September 22, 2024
AI for me is also America-India. The scope of our friendship is unlimited. pic.twitter.com/b2bMacZtkI
— Narendra Modi (@narendramodi) September 23, 2024
पुष्प (PUSHP) की इन पांच पंखुड़ियों को मिलाकर ही हमें विकसित भारत बनाना है… pic.twitter.com/6uEnN142MI
— Narendra Modi (@narendramodi) September 23, 2024
Our Government is focused on making India prosperous and this reflects in our work culture as well as decisions. pic.twitter.com/dw3aIXZ5BU
— Narendra Modi (@narendramodi) September 23, 2024
Today’s India is filled with opportunities! Come, be a part of our growth story. pic.twitter.com/bROhptd0At
— Narendra Modi (@narendramodi) September 23, 2024
A ‘Made in India’ chip will become a reality and this is Modi’s Guarantee. pic.twitter.com/WkGW4RmSYS
— Narendra Modi (@narendramodi) September 23, 2024
मुझे आपको ये बताते हुए बहुत खुशी है कि... pic.twitter.com/B7eyYCjpQv
— Narendra Modi (@narendramodi) September 23, 2024