Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایتھلیٹ پروین کمار کو  ہائی جمپ  مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایتھلیٹ پروین کمار کو پیرس میں جاری پیرا لمپکس میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی64  مقابلےمیں سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

جناب مودی نے ان کےعزم اور حوصلے کی بھی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

“#پیرالمپکس2024 میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی64  مقابلےمیں سونے کا تمغہ جیتنے اور نئی ​​بلندیوں کو چھونے پر پروین کمار کو بہت بہت مبارکباد!

ان کے عزم اورحوصلے نے ہمارے ملک کو اعزاز بخشا ہے۔

ہندوستان کو ان پر فخر ہے!

#Cheer4Bharat

*************

(ش ح ۔ م ع  ۔ م ص (

U.No  10631