مرکزی حکومت میں میرے ساتھی وزیر اشونی وشنو جی، اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل جی، تمل ناڈو کے گورنر آر این روی، کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت، یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی کابینہ میں میرے دیگر ساتھی، ریاستوں کے نائب وزرائے اعلیٰ، وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ملک کے مختلف حصوں سے جڑے دیگر عوامی نمائندے… خواتین و حضرات،
آج شمال سے جنوب تک ملک کی ترقی کے سفر میں ایک اور باب کا اضافہ ہو رہا ہے۔ وندے بھارت ٹرین کی خدمات آج سے مدورائی-بنگلور، چنئی-ناگرکوول اور میرٹھ-لکھنؤ کے درمیان شروع ہو رہی ہیں۔ وندے بھارت ٹرینوں کی یہ توسیع، یہ جدیدیت، یہ رفتار… ہمارا ملک ‘وکست بھارت’ کے ہدف کی طرف قدم بہ قدم بڑھ رہا ہے۔ آج شروع ہونے والی تین وندے بھارت ٹرینوں نے ملک کے اہم شہروں اور تاریخی مقامات سے ریل رابطہ فراہم کیا ہے۔ مندروں کا شہر مدورائی اب وندے بھارت کے ذریعے آئی ٹی سٹی بنگلورو سے براہ راست جڑ گیا ہے۔ وندے بھارت ٹرین تہواروں یا اختتام ہفتہ کے دوران مدورائی اور بنگلورو کے درمیان نقل و حرکت کے لیے بہت آسان ہوگی۔ اس کے علاوہ یہ وندے بھارت ٹرین بھی یاتریوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوگی۔ چنئی سے ناگرکوول کے راستے وندے بھارت سے طلباء، کسانوں اور آئی ٹی پیشہ ور افراد کو بھی بہت فائدہ ہوگا۔ وندے بھارت ایکسپریس جہاں پہنچ رہی ہے وہاں سیاحوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ سیاحوں کی تعداد میں اضافے کا مطلب وہاں کے تاجروں اور دکانداروں کی آمدنی میں اضافہ ہے۔ یہاں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ میں ان ٹرینوں کے لیے ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ساتھیو،
وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے جنوبی ریاستوں کی تیز رفتار ترقی بہت ضروری ہے۔ جنوبی ہندوستان بے پناہ صلاحیتوں، بے پناہ وسائل اور بے پناہ مواقع کی سرزمین ہے۔ اس لیے تمل ناڈو اور کرناٹک سمیت پورے جنوب کی ترقی ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔ پچھلے 10 سالوں میں ان ریاستوں میں ریلوے کا ترقی کا سفر اس کی ایک مثال ہے۔ اس سال کے بجٹ میں ہم نے تمل ناڈو کو 6 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا ریلوے بجٹ دیا ہے۔ یہ 2014 کے بجٹ سے 7 گنا، 7 گنا زیادہ ہے۔ تمل ناڈو میں 6 وندے بھارت ٹرینیں پہلے ہی چل رہی ہیں۔ ان دو ٹرینوں کے ساتھ اب یہ تعداد 8 ہو جائے گی۔ اسی طرح اس بار کرناٹک کے لیے بھی سات ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ یہ بجٹ بھی 2014 کے مقابلے 9 گنا زیادہ ہے۔ آج وندے بھارت ٹرینوں کی 8 جوڑیاں پورے کرناٹک کو جوڑ رہی ہیں۔
ساتھیو،
پہلے سے کئی گنا زیادہ بجٹ نے جنوبی ہند کی ریاستوں بشمول تمل ناڈو، کرناٹک میں ریل ٹریفک کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ان ریاستوں میں، ریلوے ٹریک بہتر ہو رہے ہیں، ریلوے پٹریوں کو برقی بنایا جا رہا ہے… بہت سے ریلوے اسٹیشنوں کو جدید بنایا جا رہا ہے۔ اس سے لوگوں کی زندگی گزارنے کی آسانی میں اضافہ ہوا ہے اور کاروبار کرنے میں آسانی میں بھی مدد ملی ہے۔
ساتھیو،
آج یوپی اور خاص طور پر مغربی یوپی کے لوگوں کو میرٹھ-لکھنؤ روٹ پر وندے بھارت ٹرین کے ذریعے خوشخبری ملی ہے۔ میرٹھ اور مغربی یوپی انقلاب کی سرزمین ہے۔ آج یہ علاقہ ترقی کا ایک نیا انقلاب دیکھ رہا ہے۔ ایک طرف میرٹھ کو RRTS کے ذریعے راجدھانی دلی سے جوڑا جا رہا ہے تو دوسری طرف وندے بھارت سے ریاستی راجدھانی لکھنؤ کا فاصلہ بھی کم ہو گیا ہے۔ جدید ٹرینیں، ایکسپریس ویز کا جال، ہوائی خدمات کی توسیع… این سی آر اس بات کی مثال بن رہا ہے کہ پی ایم گتی شکتی کا وژن کس طرح ملک کے بنیادی ڈھانچے کو بدل دے گا۔
ساتھیو،
وندے بھارت بھارتی ریلوے کو جدید تر بنانے کا نیا چہرہ ہے۔ آج ہر شہر اور ہر راستے پر وندے بھارت کی مانگ ہے۔ تیز رفتار ٹرینوں کی آمد سے لوگوں کو اپنے کاروبار، روزگار اور اپنے خوابوں کو بڑھانے کا اعتماد ملتا ہے۔ آج ملک بھر میں 102 وندے بھارت ٹرینیں چل رہی ہیں۔ اب تک 3 کروڑ سے زیادہ لوگ ان ٹرینوں سے سفر کر چکے ہیں۔ یہ تعداد یقیناً وید بھارت ٹرینوں کی کامیابی کا ثبوت ہیں! یہ امنگوں والے بھارت کی آرزوؤں اور خوابوں کی علامت بھی ہے۔
ساتھیو،
جدید ریل بنیادی ڈھانچہ وکست بھارت کے وژن کا ایک مضبوط ستون ہے۔ ریلوے لائنوں کی ڈبلنگ ہو، ریلوے لائنوں کی برقی کاری ہو، نئی ٹرینیں چلائی جائیں، نئے روٹس کی تعمیر ہو، ان سب پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس سال کے بجٹ میں ریلوے کو 2.5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم دی گئی ہے۔ ہم بھارتی ریلوے کو ہائی ٹیک خدمات سے جوڑ رہے ہیں تاکہ اسے اس کی پرانی تصویر سے آزاد کیا جا سکے۔ آج وندے بھارت کے ساتھ امرت بھارت ٹرینیں بھی پھیل رہی ہیں۔ وندے بھارت کا سلیپر ورژن بھی بہت جلد آنے والا ہے۔ عوام کی سہولت کے لیے میٹرو میں نمو بھارت ٹرین چلائی جا رہی ہے۔ اور شہروں کے اندر ٹریفک کے مسئلہ سے چھٹکارا پانے کے لیے جلد ہی وندے میٹرو بھی شروع ہونے والی ہے۔
ساتھیو،
ہمارے شہروں کی شناخت ان کے ریلوے اسٹیشنوں سے ہوئی ہے۔ امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے ساتھ، اسٹیشنوں کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے اور شہروں کو بھی ایک نئی شناخت مل رہی ہے۔ آج ملک کے 1300 سے زائد ریلوے اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔ آج ہوائی اڈوں کی طرح ملک میں مختلف مقامات پر ریلوے اسٹیشن بھی بن رہے ہیں۔ چھوٹے سے چھوٹے اسٹیشنوں کو بھی جدید سہولیات سے جوڑا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے سفر میں آسانی بھی بڑھ رہی ہے۔
ساتھیو،
جب ریلوے، شاہراہوں، آبی گزرگاہوں جیسا کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر مضبوط ہوتا ہے تو ملک مضبوط ہوتا ہے۔ اس سے ملک کے عام شہری کو فائدہ ہوتا ہے اور ملک کے غریب اور متوسط طبقے کو فائدہ ہوتا ہے۔ آج ملک دیکھ رہا ہے کہ ہندوستان میں جیسے جیسے جدید انفراسٹرکچر تعمیر ہو رہا ہے، غریب اور متوسط طبقہ بااختیار ہو رہا ہے۔ ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ انفراسٹرکچر کی توسیع کے ساتھ نئے مواقع دیہات تک بھی پہنچنے لگے ہیں۔ سستے ڈیٹا اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی وجہ سے دیہاتوں میں بھی نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔ جب اسپتال، بیت الخلا اور ریکارڈ تعداد میں پکے گھر بنائے جاتے ہیں تو ملک کی ترقی کا فائدہ غریب ترین افراد کو بھی ہوتا ہے۔ جب کالجوں، یونیورسٹیوں اور صنعتوں جیسا انفراسٹرکچر ترقی کرتا ہے تو اس سے نوجوانوں کے لیے ترقی کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ اس طرح کی بہت سی کوششوں کی وجہ سے پچھلے 10 سالوں میں 25 کروڑ لوگ غربت سے باہر آنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ساتھیو،
گزشتہ برسوں میں ریلوے نے اپنی محنت سے کئی دہائیوں پرانے مسائل کے حل کی امیدیں پیدا کی ہیں۔ لیکن، ہمیں اس سمت میں ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔ ہم اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک بھارتی ریلوے غریبوں، متوسط طبقے اور سبھی کے لیے خوشگوار سفر کی ضمانت نہیں بن جاتی۔ مجھے یقین ہے کہ ملک میں انفراسٹرکچر کی یہ ترقی غربت کے خاتمے میں بڑا کردار ادا کرے گی۔ میں ایک بار پھر تمل ناڈو، کرناٹک اور اتر پردیش کے لوگوں کو تین نئے وندے بھارت کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
آپ سب کے لیے نیک خواہشات، بہت بہت شکریہ۔
*************
(ش ح ۔ م ع ۔م ر(
U.No 10388
In a significant boost to rail travel, three new Vande Bharat trains are being flagged off. These will improve connectivity across various cities of Uttar Pradesh, Karnataka and Tamil Nadu.https://t.co/td9b8ZcAHC
— Narendra Modi (@narendramodi) August 31, 2024
वंदे भारत ट्रेनों का ये विस्तार, ये आधुनिकता, ये रफ्तार…
— PMO India (@PMOIndia) August 31, 2024
हमारा देश ‘विकसित भारत’ के लक्ष्य की ओर कदम दर कदम बढ़ रहा है: PM @narendramodi pic.twitter.com/evdFH01bFc
विकसित भारत के लक्ष्य को पूरा करने के लिए दक्षिण के राज्यों का तेज विकास बहुत जरूरी है: PM @narendramodi pic.twitter.com/AtWgtqvKbT
— PMO India (@PMOIndia) August 31, 2024
वंदे भारत आधुनिक होती भारतीय रेलवे का नया चेहरा है। pic.twitter.com/1rF73yX3Ou
— PMO India (@PMOIndia) August 31, 2024