Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس پیرالمپکس میں آر-2  خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل ایس ایچ 1  مقابلے میں  سونے کا  تمغہ جیتنے پر اوانی لیکھارا کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس پیرالمپکس 2024 میں آر-2 خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل ایس ایچ 1 مقابلے  میں سونے  کا تمغہ جیتنے پر ہندوستانی نشانے باز اوانی لیکھارا کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اوانی لیکھارا نے  ایک  تاریخ رقم کی ہے، کیونکہ وہ  پیرالمپکس میں 3 تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

“ہندوستان نے # پیرا لمپکس  2024 میں اپنے تمغوں  کا  کھاتا کھولا!

@اوانی  لیکھارا  کو  آر-2  خواتین  کے 10  میٹر ایئر رائفل  ایس  ایچ 1 مقابلے میں شاندار سونے  کاتمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ انہوں نے تاریخ بھی رقم کی ہے، کیونکہ وہ  پیرالمپک کے 3تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی ہیں! ان کی لگن  پر ہندوستان کو فخر ہے۔

#بھارت کے لئے زندہ باد”

 

************

U.No:10354

ش ح۔وا۔ق ر