وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روسی فیڈریشن کے صدرعزت مآب جناب ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزیر اعظم نے 22 ویں ہند-روس دو طرفہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے گزشتہ ماہ روس کے اپنے کامیاب دورہ کا ذکر کیا۔
دونوں رہنماؤں نے متعدد دو طرفہ امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور ہندوستان- روس کے درمیان خصوصی اور باعث اعزاز اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے یوکرین کے اپنے حالیہ دورہ کے بارے میں بصیرت کا اشتراک کیا۔ انہوں نے تنازعہ کے مستقل اور پرامن حل کے حصول کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت کے ساتھ ساتھ تمام فریقین کے درمیان مخلصانہ اور عملی مذاکرات پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
****
ش ح۔ا گ۔ن ع
U:10241
Spoke with President Putin today. Discussed measures to further strengthen Special and Privileged Strategic Partnership. Exchanged perspectives on the Russia-Ukraine conflict and my insights from the recent visit to Ukraine. Reiterated India’s firm commitment to support an early,…
— Narendra Modi (@narendramodi) August 27, 2024