Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے جمہوریہ پولینڈ کے صدر سے ملاقات کی

وزیر اعظم نے جمہوریہ پولینڈ کے صدر سے ملاقات کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارسا میں واقع بیلوَدر پیلیس میں جمہوریہ پولینڈ کے صدر عزت مآب جناب آندریج سیبسٹین ڈوڈا سے ملاقات کی۔

دونوں قائدین نے باہمی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیے۔ انہوں نے بھارت – پولینڈ تعلقات کو بہتری سے ہمکنار کرکے اسے کلیدی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے یوکرین اور مغربی ایشیا میں جاری تنازعات سمیت علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے ’آپریشن گنگا‘ کے دوران یوکرین سے بھارتی شہریوں کے انخلاء میں پولینڈ کے بیش قیمتی اور بروقت تعاون کے لیے مخلصانہ طور پر شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے صدر ڈوڈا کو دورۂ ہند کی دعوت کا اعادہ کیا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10120