Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم  نے نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس کو بنگلہ دیش میں نئی ​​ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس کو بنگلہ دیش کی  نو تشکیل شدہ عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے  کے لیے مبارکباد دی ہے۔

جناب مودی نے پڑوسی ملک میں ہندوؤں اور دیگر اقلیتی برادریوں کے  تحفظ اوران کی   روزانہ کے زندگی کے حالات کو معمول پر لانے کے لیے بھی اپنی خواہش ظاہر کی۔

وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا؛

“پروفیسر محمد یونس کو ان کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر میں  نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ہم ہندوؤں اور دیگر تمام اقلیتی برادریوں کے تحفظ اوران کی روزانہ کی زندگی کے حالات کو جلد معمول پر لانے کی امید کرتے ہیں ۔ ہندوستان امن، سلامتی اور ترقی کے لیے دونوں ملکوں کے عوام کی مشترکہ خواہشات کو پورا کرنے کے لیے بنگلہ دیش کے ساتھ  مل کر کام کرنے کے تئیں  پرعزم ہے۔ “

************

ش ح۔ح ا۔ ج ا

 (U: 9603)