Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم 25 ویں کارگل وجے دیوس کے موقع پر 26 جولائی کو کارگل کا دورہ کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی26 جولائی 2024 کو صبح تقریباً 9:20 بجے  25 ویں کارگل وجے دیوس کے موقع پر  کارگل جنگ کی یادگار کا دورہ کریں گے اور ان بہادرجوانوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں عظیم قربانیاں دیں۔ وزیر اعظم مجازی طور پر شنکن لا ٹنل پروجیکٹ کے پہلے دھماکے کا آغاز بھی کریں گے۔

شنکن لا ٹنل پروجیکٹ 4.1 کلومیٹر لمبی ٹوئن ٹیوب سرنگ پر مشتمل ہے جو لیہہ کو تمام موسمی رابطہ فراہم کرنے کے لیے نیمو – پدم – درچہ روڈ پر تقریباً 15,800 فٹ کی بلندی پر تعمیر کیا جائے گا۔ ایک بار مکمل ہونے کے بعد یہ دنیا کی بلند ترین سرنگ ہوگی۔ شنکن لا سرنگ نہ صرف ہماری مسلح افواج اور آلات کی تیز رفتار اور موثر نقل و حرکت کو یقینی بنائے گی بلکہ لداخ میں اقتصادی اور سماجی ترقی کو بھی فروغ دے گی۔

 

***********

 

ش ح ۔   ح ا – م ش

U. No.8694