Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے لوک مانیہ تلک کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لوک مانیہ تلک  کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے پونے میں گزشتہ سال کے پروگرام سے اپنی تقریر بھی شیئر کی، جہاں انہیں لوک مانیہ تلک قومی ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’لوک مانیہ تلک کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت۔ ہندوستان کی آزادی کی لڑائی میں انہیں ہمیشہ ایک عظیم شخصیت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ وہ ایک  دوراندیش شخصیت کے حامل تھے جنہوں نے قوم پرستی کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے انتھک محنت کی اور ساتھ ہی ساتھ تعلیم اور خدمت  کرنےپر بھی زور دیا۔ پونے میں پچھلے سال کے پروگرام سے اپنی تقریر کا اشتراک کررہا ہوں، جہاں مجھے لوک مانیہ تلک قومی ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔‘‘

 

 ************

ش ح۔ ا ع    ۔ م  ص

 (U:   8573 )