وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے آسٹریا کے مشہورومعروف ماہر طبیعیات اورنوبیل انعام یافتہ جناب اینٹن زیلنگرنے ملاقات کی۔جناب زیلنگر کوانٹم میکینکس پران کے کام کے لیے جانا جاتا ہے اور انہیں 2022 میں طبیعیات کے نوبیل انعام سے سرفراز کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم نے ہندوستان کے قومی کوانٹم مشن کے بارے میں اپنے خیالات ونظریات سے ماہر طبیعیات کو واقف کرایا۔ وہ اورجناب زیلنگر نے عصری معاشرے پر کوانٹم کمپیوٹنگ اور کوانٹم ٹیک کے کردار اور مستقبل کے لیے اس کے امکانات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
*****
U.No:8235
ش ح۔ع م۔رم
Had an excellent meeting with Nobel Laureate Anton Zeilinger. His work in quantum mechanics is pathbreaking and will continue to guide generations of researchers and innovators. His passion for knowledge and learning was clearly visible. I talked about India’s efforts like the… pic.twitter.com/YVCnGEu8fR
— Narendra Modi (@narendramodi) July 10, 2024