کریملن کے سینٹ اینڈریو ہال میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں روسی فیڈریشن کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر پوتن نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو بھارت اور روس کے تعلقات کو فروغ دینے میں ان کی خدمات کے لیے روس کے سب سے بڑے قومی اعزاز ’’دی آرڈر آف سینٹ اینڈریو دی پیوسل‘‘ سے نوازا۔ ایوارڈ کا اعلان 2019 میں کیا گیا تھا۔
یہ ایوارڈ قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اسے بھارت کے عوام اور بھارت اور روس کے درمیان دوستی کے روایتی رشتوں کے لیے وقف کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ اعزاز دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے۔
یہ ایوارڈ 300 سال پہلے شروع کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اس اعزاز سے نوازے جانے والے پہلے بھارتی رہنما ہیں۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 8187
Honoured to receive the Order of St. Andrew the Apostle. I dedicate it to the people of India. https://t.co/62BXBsg1Ii
— Narendra Modi (@narendramodi) July 9, 2024
Honoured to receive the The Order of Saint Andrew the Apostle. I thank the Russian Government for conferring the award.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 9, 2024
This award is dedicated to my fellow 140 crore Indians. pic.twitter.com/hOHGDMSGC6
PM @narendramodi received the Order of St Andrew the Apostle, which is the highest civilian honour of the Russian Federation. pic.twitter.com/TkfUq89gig
— PMO India (@PMOIndia) July 9, 2024