Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے کویت میں آگ لگنے  کے حادثے  کا جائزہ لیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کویت میں آگ لگنے  کے حادثے پر اپنی  رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ، نئی دلّی میں آج  دن کے شروع میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی   ۔  آگ لگنے کے اِس حادثے میں  بہت سے بھارتی شہری ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے  ۔  

وزیراعظم نے  ، اس  افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت    کی ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی  دعا  کی۔

وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ حکومت ہند ہر ممکن مدد فراہم کرے  ،   خارجی امور کے وزیر مملکت  فوری طور پر کویت کا سفر کریں  تاکہ  امدادی اقدامات کی نگرانی  کی جا سکے  اور  مہلوکین  کے جسد  خاکی کو جلد از جلد  واپس لایا  جا سکے ۔

وزیر اعظم نے   بھارتی مہلوکین  کے اہل خانہ  کے لیے   پی ایم  ریلیف فنڈ سے دو –  دو   لاکھ روپے کی امدادی  رقم کا اعلان کیا۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر،  خارجی امور کے وزیر مملکت  جناب کیرتی وردھن سنگھ، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری جناب پرمود کمار مشرا، قومی سلامتی کے مشیر جنابط اجیت ڈوبھال، خارجہ سکریٹری  جناب ونے کواترا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

 

 ش ح۔ ع م   – ع ا

U.No. 7393