Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم جناب نریندر مودی کو آسٹریلیا کے وزیراعظم کی طرف  سے مبارک بادی کا پیغام موصول


وزیراعظم جناب  نریندر مودی کو آج آسٹریلیا کے وزیراعظم اعلی جناب  انتھونی البانیز کی طرف سے ٹیلی فون کے ذریعہ مبارک بادی کا پیغام موصول ہوا۔ وزیراعظم جناب مودی نے آسٹریلیا کے وزیراعظم کی جانب سے موصول نیک خواہشات اور مبارک باد پیش کرنے کے لئے جناب البانیز کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم جناب مودی نے 2023 میں آسٹریلیا کے اپنے دورے کا ذکر کرنے کے علاوہ دہلی میں گزشتہ ستمبر کے دوران جی20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم البانیز کے ساتھ اپنی میٹنگ کا بھی  ذکر کیا۔

وزیراعظم نے آسٹریلیا کے وزیراعظم کے ساتھ ملکر کام کرنے کے اپنے عزم کو دوہرایا تاکہ جامع کلیدی شراکت داری کو مزید مستحکم کیاجاسکے اور ہند –بحرالکاہل خطے میں مشترکہ ترجیحات پر مل کر کام کیا جاسکے۔

*****

 ش ح۔ ح ا – ج

Uno-7203.