وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے میکسیکو کی پہلی خاتون صدر منتخب ہونے والی محترمہ کلاڈیا شین بام کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
‘‘میکسیکو کی پہلی خاتون صدر منتخب ہونے والی محترمہ کلاڈیا شین بام کو مبارکباد!
یہ میکسیکو کے لوگوں کے لیے ایک اہم موقع اور صدرآندرس مینوئل لوپیز اوبراڈور کی عظیم قیادت کو خراج تحسین بھی ہے۔
جاری تعاون اور مشترکہ پیش رفت کامنتظر ہوں۔’’
****
ش ح۔م م۔ن ع
U:7208