Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کو ہندوستان میں 18ویں لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان میں منعقدہ 18ویں لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد کے پیغامات کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ جناب مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عالمی رہنماؤں کے پیغامات کا جواب دیا۔

جمہوریہ ماریشس کے وزیر اعظم مسٹر پروند کمار جگناتھ کی ایک پوسٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’وزیر اعظم پروند کمار جگناتھ جی ، آپ کے دلی پیغام کے لیے آپ کا  شکریہ۔ ماریشس ہماری  پڑوس پہلے پالیسی، ویژن ساگر اور گلوبل ساؤتھ کے لیے ہمارے عزم کے ملاپ  میں ایک اہم رول ادا کرتا ہے۔ میں اپنی خصوصی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔‘‘

بھوٹان کے وزیر اعظم جناب  شیرنگ ٹوبگے کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا؛

’’میرے دوست وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے آپ کی پرتپاک نیک خواہشات کے لیے آپ کا شکریہ۔ ہندوستان – بھوٹان کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے رہیں گے۔‘‘

نیپال کے وزیر اعظم کامریڈ پراچنڈا کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا؛

’’وزیر اعظم کامریڈ پراچنڈا جی آپ کی نیک خواہشات کے لیے شکریہ۔ ہندوستان-نیپال دوستی کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل تعاون کے منتظر ہیں۔‘‘

سری لنکا کے صدر جناب  رانیل وکرما سنگھے کی ایک پوسٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’آپ کا شکریہ،  جناب  رانیل وکرماسنگھے۔ میں ہندوستان-سری لنکا اقتصادی شراکت داری کے بارے میں  ہمارے  مسلسل تعاون کا منتظر ہوں۔‘‘

سری لنکا کے ایگزیکٹو صدر، جناب  مہندا راجا پکسے کی ایک پوسٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’میرے دوست مہندا راجا پکسے، آپ کی نیک خواہشات کے لیے آپ کا شکریہ۔ جیسا کہ ہندوستان-سری لنکا شراکت داری نئی سرحدوں کی خاکہ سازی کر رہی ہے، آپ کی مسلسل حمایت کا منتظر ہوں ۔‘‘

سری لنکا کے فیلڈ مارشل جناب  سرتھ فونسیکا کی ایک پوسٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’آپ کا شکریہ جناب سارتھ فونسیکا۔ سری لنکا کے ساتھ ہمارے تعلقات خصوصی ہیں۔ ہم سری لنکا کے لوگوں کے ساتھ مل کر اسے مزید گہرا اور مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔‘‘

سری لنکا کے ق حزب اختلاف  کے لیڈر جناب ساجیت پریماداسا کی ایک پوسٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’ ساجیت پریماداسا  آپ کی پرتپاک نیک خواہشات کے لیے  شکریہ! سری لنکا کے ساتھ ہمارے تعلقات خصوصی اور منفرد برادرانہ ہیں۔ ہم اپنی پڑوس  پہلے پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے اٹوٹ بندھن کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں!‘‘

اٹلی کی وزیر اعظم محترمہ جارجیا میلونی کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا؛

’’وزیراعظم جارجیا میلونی آپ کی نیک خواہشات کے لیے   شکریہ۔ ہم ہندوستان-اٹلی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو مشترکہ اقدار اور مفادات پر مبنی ہے۔ عالمی بھلائی کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔‘‘

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معزو کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛

’’ صدر محمد معزو آپ کا شکریہ ۔ مالدیپ بحر ہند کے خطے میں ہمارا قابل قدر شراکت دار اور پڑوسی ہے۔ میں بھی اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قریبی تعاون کا منتظر ہوں۔‘‘

مالدیپ کے نائب صدر، حسین محمد لطیف کی ایک  پوسٹ  کا جواب دیتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا؛

’’ نائب صدر سیمبے  میں آپ کے  اچھے پیغام کی تعریف کرتا ہوں ۔ ہم دوطرفہ شراکت کو گہرا کرنے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔‘‘

مالدیپ کے سابق صدر، جناب محمد نشید کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛

’’ محمد نشید آپ کی نیک خواہشات کے لیے آپ کا  شکریہ۔ ہم ہندوستان – مالدیپ کے تعلقات کو بڑھانے کے لیے آپ کے مسلسل تعاون کی قدر کرتے ہیں۔‘‘

مالدیپ کے سیاست دان اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سابق صدر، جناب عبداللہ شاہد کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛

’’ عبداللہ شاہد آپ کی پرتپاک نیک خواہشات کا شکریہ۔ ہم مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کی آپ کی خواہش کا اشتراک کرتے ہیں۔‘‘

جمائیکا کے وزیر اعظم جناب اینڈریو ہولنس کی ایک پوسٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’وزیراعظم اینڈریو ہولنس  آپ کا شکریہ۔ ہندوستان اور جمائیکا کے  تعلقات صدیوں پرانے  لوگوں سے لوگوں کے روابط کی علامت  ہیں ۔ میں اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔‘‘

باربڈوس کی وزیر اعظم محترمہ میا امور موٹلی کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛

’’وزیراعظم میا امور موٹلی آپ کا شکریہ۔ میں ہمارے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہندوستان اور باربڈوس کے درمیان مضبوط شراکت داری کے لیے آپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا ک۔ ن ا۔

U-7179