وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اٹلی کے وزیر اعظم جارجیا میلونی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزیر اعظم نے یوم آزادی کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم میلونی اور اٹلی کے عوام کو اپنی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے اٹلی میں پگلیہ کے مقام پرجون 2024 میں منعقد ہونے والے جی- 7 سمٹ آؤٹ ریچ اجلاس میں مدعو کرنے پر وزیراعظم میلونی کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان کی جی- 20 صدارت کے اہم نتائج ، خاص طور پر ، اٹلی کی صدارت کے تحت جی -7 سربراہ اجلاس میں گلوبل ساؤتھ کی معاونت کرنے والے نتائج کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے دوطرفہ اسٹریٹجک ساجھیداری کو مسلسل مستحکم بنانے سے متعلق اپنے عزم کی توثیق کی ۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی سطح پر رونما ہونے والے حالات وواقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ع م – ق ر)
U-6680
Spoke with PM @GiorgiaMeloni and extended greetings as Italy celebrates its Liberation day today. Thanked her for the invite to the G7 Summit in June. Discussed taking forward #G20India outcomes at the G7. Reaffirmed commitment to deepening our Strategic Partnership.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 25, 2024
You have given a wonderful glimpse of the massive transformations taking place across India, @palkisu! https://t.co/80mOpnPClm
— Narendra Modi (@narendramodi) April 25, 2024