وزیراعظم جناب نریندر مودی 21 اپریل کو صبح 10 بجے بھارت منڈپم، نئی دہلی میں مہاویر جینتی کے مبارک موقع پر 2550 ویں بھگوان مہاویر نروان مہوتسو کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کریں گے اور مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔
24 ویں تیرتھنکر بھگوان مہاویر نے جین اصولوں جیسے اہنسا ( عدم تشدد)، ستیہ (سچائی)، استیہ (چوری نہ کرنا)، برہماچریہ (پاکیزگی) اور اپاری گرہ (عدم وابستگی) کے ذریعے پرامن بقائے باہمی اور عالمگیر بھائی چارے کی راہ کو روشن کیا۔
جین ہر تیرتھنکر کے پانچ کلیانک (اہم واقعات) مناتے ہیں جن میں مہاویر سوامی جی بھی شامل ہیں: یہ کلیناک ہیں چیوانا / گربھا (استقرار) کلیانک؛ جنم (پیدائش) کلیانک۔ دیکشا (دستبرداری) کلیانک۔ کیولجننا (گیان) کلیانک اور نروان (نجات) کلیانک۔ 21 اپریل 2024 بھگوان مہاویر سوامی کا جنم کلیانک ہے اور حکومت جین برادری کے ساتھ مل کر بھارت منڈپم میں ایک ثقافتی پروگرام کا اہتمام کرکے جین برادری کے ساتھ اس موقع کو منا رہی ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 6608